حکومت کا اٹارنی جنرل کو تعیناتی کے اگلے ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مارچ 2023
حکومت نے گزشتہ ماہ ہی بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی جنرل آف تعینات کیا تھا

حکومت نے گزشتہ ماہ ہی بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی جنرل آف تعینات کیا تھا

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل پاکستان سے استعفیٰ طلب کرلیا۔

اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الہی اپنا استعفی آج صدر مملکت کو بھجوائیں گے۔

حکومت نے گزشتہ ماہ 2 فروری کو ہی بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی جنرل آف تعینات کیا تھا اور پونے دو ماہ کے قلیل عرصے میں ہی انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کے ریمارکس پر تنقید؛ اٹارنی جنرل کا وفاقی وزیر قانون کو خط

ان سے قبل وفاقی حکومت نے منصور عثمان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا مگر انہوں نے کئی روز گزرنے کے باوجود اپنا عہدہ نہیں سنبھالا جس پر شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی بنایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔