- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والا نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- شہری پوسٹ آفسز پر نادرا سہولیات سے لاعلم نکلے
- کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی
- کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیق
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ترجیح ہے، فواد حسن فواد
- ریونیو جنریشن اسٹرٹیجی اور ایف بی آر کی تنظیم نو کا فیصلہ
- سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر
- غریب پاکستانی سوا کروڑ اضافے سے ساڑھے 9 کروڑ ہو گئے، عالمی بینک
- ٹیم میں تبدیلیاں، انضمام اور بابر نے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز نظرانداز کردیں
- عامر ریٹائرمنٹ واپس لے کرفرسٹ کلاس میچز کھیلیں، پرفارم کریں، انضمام الحق
- سعودی عرب سے امن معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیل
مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ

یلو لائن پروجیکٹ کے تحت نئے بننے والے جام صادق پل کا ٹینڈر 2 مئی تک ایوارڈ کر دیا جائے، شرجیل میمن (فوٹو : فائل)
کراچی: سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹس سے متعلق اہم اجلاس میں کیا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت مزید نئی الیکٹرک بسیں لائی جا رہی ہیں۔ اجلاس میں پیپلز بس سروس، بی آر ٹی ریڈ لائن، اورنج لائن اور یلو لائن پروجیکٹس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں عالمی بینک کے تعاون سے یلو لائن پروجیکٹ پر جلد کام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ یلو لائن پروجیکٹ کے تحت نئے بننے والے جام صادق پل کا ٹینڈر 2 مئی تک ایوارڈ کر دیا جائے، اس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یلو لائن پروجیکٹ کے بس ڈپو کی تعمیر کے مسائل بھی حل کیے جائیں تاکہ ان کی تعمیر کا آغاز ہوسکے۔ صوبائی وزیر نے بی آر ٹی ریڈ لائن سے متعلق کام کی رفتار پر ہفتہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے، یہ پروجیکٹ کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر کی بہتری کا سب اہم پروجیکٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے کنٹریکٹرز کو رواں ہفتہ 400 ملین روپے کی ادائیگیاں کردی ہیں، پروجیکٹ کی لاٹ ون اور لاٹ ٹو پر 24 گھنٹے دو شفٹوں میں کام یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال حکیم اور این آر ٹی سی پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق نے شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔