- مونس الہیٰ کیخلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج
- قومی اقتصادی کونسل نے 2709 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی
- جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بہنیں جاں بحق
- سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات بحال کرلیں، امریکی وزیر خارجہ
- لاہور میں اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار
- عوام کیلیے ریلیف، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو تک کمی
- شوگر کی سطح پرخوراک کے علاوہ اثرانداز ہونے والے دیگر عوامل
- فوج کا بڑا خرچ نہیں خواہ مخواہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، آصف زرداری
- سندھ حکومت کا ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا حکم
- وفاق کا سوا دو ارب کا قرض، سندھ حکومت 22 ارب سود دینے کے باوجود 13 ارب روپے کی مقروض
- کیمروں سے بچنے کیلئے گاڑی کی ڈگی میں تک چُھپا، شہزادہ ہیری
- بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل، کراچی سے 1420 کلومیٹر دور
- بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزد
- فوجی عدالتوں میں ٹرائلز، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتراض اٹھا دیا
- لاہور: 74 لاکھ روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث دو اشتہاری ملزمان گرفتار
- ’جوڑ میلے‘ میں شرکت کیلیے پاکستان نے 215 بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کردیے
- سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس کیخلاف دائر درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
- شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
- نیب کو فرح گوگی اور احسن گجر کے 117 بینک اکاؤنٹس ملنے کا انکشاف
- ڈاکٹرز کی غفلت؛ مصر کے سابق وزیرِ صحت دل کے آپریشن کے دوران ہلاک
ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

ہمارا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے 53 اضافی یوسیز کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا اب ہم 11 یوسیز میں الیکشن میں حصہ لیں گے، متحدہ (فوٹو: فائل)
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرلیے گئے اب ہم الیکشن میں حصہ لیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سلسلے میں رابط کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جا ت کے ذمہ داران کا اجلاس طلب کیا جس میں ہد ایت دی کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کردی جائیں۔
ذرا ئع ایم کیوایم کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے کراچی میں 18 اپریل کو 11 یونین کمیٹیوں کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، ان یوسیز میں ایم کیوایم امیدواروں نے انتخابی فارم جمع کرادئیے ہیں جبکہ ایم کیو ایم نے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کو ہدایت دی ہے کہ الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہم نے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان اس وجہ سے کیا تھا کہ کراچی میں یوسیز میں اضافہ کیا جائے، ہمارا یہ مطالبہ مان لیا گیا، کراچی میں سندھ حکومت نے 53 اضافی یوسیز کا نوٹی فکیشن جاری کردیا اب ہم کراچی میں 11 یوسی میں ہونے والے الیکشن میں بھرپور انداز سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ 15 جنوری کو ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا تاہم اب 11 یوسی کے چیئرمین وائس چیئرمین اور 28 جنرل کونسلر کے الیکشن کراچی ڈویثزن میں 18 اپریل کو ہوں گے۔ اس میں ایم کیو ایم حصہ لے گی ان 11 یوسیز پر مختلف وجوہات کی بنا الیکشن نہیں ہوسکے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔