- شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
- حاملہ خواتین کے لیے ورزش کے فوائد
- پلاسٹک سے سنگین بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ
باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/03/2459956-lwfozblevkmxswibcizeqa-1679669086-111-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
کنشاسا: عالمی فوجداری عدالت کی طرف سے مجرم قرار دیے جانے والے سابق باغی سربراہ جین پیئر بیمبا کانگو کے وزیر دفاع اور نائب وزیر اعظم مقرر کردیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کانگو کی کابینہ میں ’ردوبدل‘ کے نتیجے میں بیمبا حکومت کے کلیدی عہدوں پر فائز ہوئے ہیں۔ بیمبا کی تقرری کا اعلان سرکاری ٹیلی ویژن پر صدر فیلکس شسیکیڈی کی خاتون ترجمان نے کیا۔ بیمبا اور کابینہ کی دیگر تقرریاں کانگو کے صدارتی انتخابات سے 9 ماہ قبل عمل میں لائی گئی ہیں۔
جین پیئر بیمبا جو کہ 2003 اور 2006 کے درمیان کانگو کے سابق نائب صدر رہ چکے ہیں، کو آئی سی سی نے قتل، عصمت دری اور لوٹ مار کے الزام ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے تک قید میں رکھا تاہم آئی سی سی کی جانب سے ہی 2018 میں انہیں غیر متوقع طور پر بری کر دیا گیا۔
بیمبا کی اہم سرکاری عہدوں پر صدارتی انتخابات سے قبل واپسی سے متعلق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیمبا کی تعیناتی کا مقصد کانگو کے جنگ زدہ شمال مشرق میں، جہاں بیمبا کا باغی گروپ 1990 اور 2000 کی دہائیوں تک مقبول تھا، وہاں سے صدر کو ووٹ حاصل کرنے میں مدد مل سکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔