اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مارچ 2023
فوٹو مریم نواز ٹویٹر

فوٹو مریم نواز ٹویٹر

 لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی اقدامات کے لیے کیے جانے والے اعلانات کو حقیقت بنانے کے لیے میدان میں اترنے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کے ’مفت آٹا اور سستا پیٹرول‘ اعلان کے حوالے سے چار تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ
مشکلات جتنی بھی گھمبیر ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف کا اُن سے مقابلہ کرنے کا جزبہ اس سے زیادہ بلند ہے۔


انہوں نے لکھا کہ اعلانات تو ہر کوئی کرتا ہے، مگر جو ان اعلانات کو حقیقت بنانے کے لئے میدان میں اتر جائے اس کو شہباز شریف کہتے ہیں۔ مریم نواز نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللّہ پاکستان مشکلات کو شکست دے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔