- مونس الہیٰ کیخلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج
- قومی اقتصادی کونسل نے 2709 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی
- جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بہنیں جاں بحق
- سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات بحال کرلیں، امریکی وزیر خارجہ
- لاہور میں اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار
- عوام کیلیے ریلیف، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو تک کمی
- شوگر کی سطح پرخوراک کے علاوہ اثرانداز ہونے والے دیگر عوامل
- فوج کا بڑا خرچ نہیں خواہ مخواہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، آصف زرداری
- سندھ حکومت کا ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا حکم
- وفاق کا سوا دو ارب کا قرض، سندھ حکومت 22 ارب سود دینے کے باوجود 13 ارب روپے کی مقروض
- کیمروں سے بچنے کیلئے گاڑی کی ڈگی میں تک چُھپا، شہزادہ ہیری
- بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل، کراچی سے 1420 کلومیٹر دور
- بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزد
- فوجی عدالتوں میں ٹرائلز، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتراض اٹھا دیا
- لاہور: 74 لاکھ روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث دو اشتہاری ملزمان گرفتار
- ’جوڑ میلے‘ میں شرکت کیلیے پاکستان نے 215 بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کردیے
- سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس کیخلاف دائر درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
- شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
- نیب کو فرح گوگی اور احسن گجر کے 117 بینک اکاؤنٹس ملنے کا انکشاف
- ڈاکٹرز کی غفلت؛ مصر کے سابق وزیرِ صحت دل کے آپریشن کے دوران ہلاک
اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

فوٹو اے این ایف
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف کا منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں نجی کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 1 کلو 20 گرام ہیروئین برآمد کی گئی، برآمدشدہ ہیروئین بڑی مہارت سے دستانوں میں چھپائی گئی تھی۔
اے این ایف اور رینجرز کی سٹی پوائنٹ نیشنل ہائی وے سکھر کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران ملزم سے 10 کلو چرس اور 4 کلو افیون برآمد کی، پسنی زیرو پوائنٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 100 کلو رام چرس قبضے میں لی گئی، برآمد شُدہ منشیات بیرون ملک اسمگل کرنی تھی۔
اے این ایف نے نیشنل ہائی وے حیدر آباد کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 108 کلو چرس برآمد کی گئی،برآمد شُدہ چرس کو ٹرک کی سٹپنی (اضافی ٹائر) میں چھپایا گیا تھا،کارروائی میں 2 ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد موٹر وے کے قریب مردان کی رہائشی خاتون اور ملزم سے 6 کلو 600 گرام افیون اور 3 کلو 300 گرام چرس برآمد کی گئی، پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوحہ سے آنے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 600 گرام کوکین تحویل میں لی۔ جس میں ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔
اے این ایف نے پشاور سے راولپنڈی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، رنگ روڈ بس اسٹاپ کے قریب پشاورکے رہائشی ملزم سے 1 کلو 100 گرام ہیروئین برآمد کی گئی، اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں 2 مختلف مشترکہ کارروائیاں کیں،جس کے دوران مشکوک پلاسٹک کے تھیلوں سے 38 کلو چرس اور 1 کلو 650 گرام آئس برآمد کی۔
علاوہ ازیں گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کامونکی ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران کار سے 8 کلو چرس برآمد کی گئی،جس میں 2 ملزمان گرفتار ہوئی، گرفتار
مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔