- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
ایمسٹر ڈیم، ہالینڈ: ریل گاڑی کی پٹڑیوں کے نیچے ایک عرصے سے سرنگ بنا کر رہنے والے بجوؤں نے ہالینڈ کے ریلوے نظام کو شدید نقصان پہنچایا اور کئی جگہوں پر ایک ہفتے تک ریل گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی ہے۔
ملک کے جنوبی اور شمالی حصے کی ریلوے لائن متاثر ہوکر جگہ جگہ سے بیٹھ گئی ہے۔ اسی طرح ڈین بوش اور باکسٹیل شہروں کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت بالکل ختم ہوکررہ گئی تھی۔ واضح رہے کہ بجو کو ہالینڈ میں تحفظ حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ماہرین اس کا حل بتانے سے قاصر ہیں۔
ہالینڈ کی ریل کمپنی، پروریل کے سی ای او جان ووپن کے مطابق ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ ٹرینوں کو روکنا پڑا ہے جس کی وجہ بجوؤں کی زیرزمین سرنگیں ہیں۔ ریل گاڑیاں معمول پر چلانے کےلیے ہمیں مجاز اداروں سے اجازت لینا ہوگی کیونکہ اس سے ان جانوروں کے گھر متاثر ہوں گے۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بجوؤں کی بڑی تعداد پٹڑیوں کے نیچے سرنگیں کھود رہے ہیں جس میں مزید تیزی آئی ہے۔ اس سے پٹڑیوں اور ریل گاڑیوں کے لیے خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
گزشتہ ماہ اسی جانور کی سرگرمی سے مولک وورم اور صوبہ فرائسلینڈ کے درمیان ریلوے لائن بند کی گئی تھی جو اگلے ماہ تک بحال نہیں ہوپائے گی۔
فی الحال ایک تجویز یہ سامنے آئی ہے کہ بجوؤں کو سرنگ کھودنے سے بچانے کے لیے ریلوے لائنوں کے اطراف ریت کے ٹیلے بنائے جائیں تاکہ وہ عین پٹڑیوں کے نیچے اپنا گھر نہ بناسکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔