- راولپنڈی؛ احتساب عدالت نے 22 ریفرنسز بحال کردیے، پیر کو سماعت ہوگی
- فاطمہ قتل کیس؛ بچی کی والدہ کو قتل کی دھمکی پر ایس ایچ او معطل
- جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا
- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والی نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- شہری پوسٹ آفسز پر نادرا سہولیات سے لاعلم نکلے
- کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی
- کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیق
خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/03/2460056-uirnlus_amritpalsinghani_x__march_-1679675156-667-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
ہریانہ: بھارتی پنجاب پولیس نے خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کو پناہ دینے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کو پناہ دینے کے الزام میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے۔
امرت پال سنگھ جو 18 مارچ سے مفرور ہے، کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن 23 فروری کے بعد شروع ہوا جب امرتسر کے ایک پولیس اسٹیشن پر امرت پال اور اُس کے ساتھیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، ملزم خاتون بلجیت کور نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ امرت پال اور اُس کے ساتھ ایک آدمی نے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتایا کہ اب ان کا اگلا پڑاؤ اتراکھنڈ ہوگا جہاں وہ جارہے ہیں۔
دی انڈین ایکسپریس نے انسپکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر) سکھ چین سنگھ گل کے حوالے سے بتایا کہ خاتون امرت پال کے ساتھی پپل پریت سنگھ کے ساتھ پچھلے ڈھائی سال سے رابطے میں تھی۔ پپل پریت سنگھ کو آخری بار امرت پال سنگھ کے ساتھ جالندھر ضلع کے داراپور گاؤں میں ایک گاڑی میں جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
پولیس نے نئی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جس میں مبینہ طور پر 20 مارچ کو کور کے گھر کے قریب امرت پال سنگھ اور پپل پریت سنگھ کو دکھایا گیا۔ انسپکٹر جنرل نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ امرت پال سنگھ نے ہریانہ جانے کے لیے کن ذرائع نقل و حمل کا استعمال کیا۔ امرت پال کا پنجاب میں آخری معلوم مقام جالندھر-لدھیانہ روڈ پر 18 مارچ کی صبح 9.40 بجے ایک تفریحی پارک کے قریب تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔