- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
- فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے دو پاکستانی اب تک جیل میں قید
- بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
- جیلوں میں خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا گمراہ کن ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب
- بھارتی خواتین ریسلرز کو جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا
- عمران فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے، رانا ثنا اللہ
- عمران خان اتنا آگے جاچکا ہے کہ اس سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیردفاع
- فرانسیسی فٹبالر مباپے کا پاکستانی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل
- 9 مئی واقعات؛ کراچی میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اورکارکنان کی فہرست تیار
- صدرمملکت کی جگہ مودی نے پارلیمانی عمارت کا افتتاح کردیا، اپوزیشن کا بائیکاٹ
- مختلف وٹامن اور ورزش دماغ کو جوان رکھنے میں معاون ثابت
- امریکا؛ ہائی اسکول کے 33 میں سے 28 طالبعلم فیل؛ گریجویشن تقریب منسوخ
- ٹی ٹی پی میں اندرونی اختلافات شدید، آپس کی لڑائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی
- کراچی، سپرہائی وے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، مقتول کوسوتیلے باپ نے قتل کیا
- صدر و وزیراعظم کا یوم تکبیرپرقوم کو خراج تحسین و مبارکباد
- جڑواں شہروں میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار
- امریکی شخص فلائٹ کے لیے ، سڑک کھودنے والی گاڑی چراکر ایئرپورٹ جا پہنچا
اینابوٹ: خاندان کا دوست اور گھرکا چوکیدار روبوٹ

اینابوٹ گھر کے تمام افراد کو پہچانتا ہے، چوکیداری کرتا ہے اور کسی بھی وقت گھروالوں کے پاس جاکر آپ کی ویڈیو کال سے بات بھی کراتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ اینابوٹ ویب سائٹ
لاس انجلس: اس وقت ایک گیند نما روبوٹ کراؤڈ فنڈنگ سے گزررہا ہے جو نہ صرف اہلِ خانہ سے آپ کا رابطہ کراتا ہے، ان کی دلجوئی کرتا ہے بلکہ 24 گھنٹے گھر کی چوکیداری بھی کرتا ہے۔ اسے اینا بوٹ کا نام دیا گیا ہے جو مصنوعی ذہانت کے تحت بنایا گیا ہے۔
اگرچہ گھریلو روبوٹ بہت سے اقسام کے ہیں لیکن اینا بوٹ کو ’ہمیشہ کا ساتھی‘ کہا گیا ہے جسے 2023 کے کنزیومرالیکٹرانکس شو میں اول گھریلو روبوٹ کا اعزاز بھی دیا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور مفید استعمال کا مرقع ہے۔ اس کا مقصد گھرکے سارے افراد کو خوش رکھنا بھی ہے۔
گیند نما اینابوٹ میں 1080 پکسل کا ایچ ڈی کیمرہ، طاقتور اسپیکر، وائی فائی کنیکشن، مائیکروفون، تیزرفتار موٹریں اور دیگر خواص موجود ہیں۔ روبوٹ کو ریموٹ کنٹرول، موبائل ایپ اور ٹچ اسکرین سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ میں اے آئی ٹیکنالوجی سے یہ مسلسل سیکھتا رہتا ہے اور گھروالوں کو بھی پہچاننے کی کوشش کرتا ہے۔
ایپ کی بدولت جادوئی گیند ہمیشہ آپ کو گھر سے جوڑے رکھتی ہے اور دوڑ کر آپ کے بچوں اوردیگر اہلِ خانہ تک پہنچتی ہے۔ رات کے وقت یہ روبوٹ اطراف کی حرکات و سکنات پر نظر رکھتا ہے اور مشکوک معاملے پر اسپیکر سے شور مچانا شروع کردیتا ہے۔
اپنی چارجنگ کم ہونے کی صورت میں یہ ازخود زمین پر لگے چارجر سے جڑ کر اپنی بیٹریاں بھرتا ہے اور دوبارہ تازہ دم ہوجاتا ہے۔ رات کے وقت وی سلیم ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ کسی ریڈار کی طرح اطراف کا جائزہ لیتا رہتا ہے۔ اگرآپ ’فالومی‘ کہدیں تو یہ آپ کے پیچھے پیچھے چلنے لگے گا۔ اس میں الیکسا بھی شامل ہے جو پوچھنے پر معلومات کے ڈھیر لگادے گا۔
چہرہ شناس ٹیکنالوجی سے اینابوٹ گھر کے ہرفرد کو اس کےنام اور چہرے سےپہچانتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں بچے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ کسی ممکنہ خطرے کی جگہ نہ جائیں تو یہ روبوٹ اسےنو گو ایریا بنا کر اس کے خلاف مجازی جالی لگاتا ہے۔ اب اگر بچہ وہاں جاتا ہے یہ فورا اسپیکر سے آپ کو خبردار کردے گا اور اسمارٹ فون پر بھی اطلاع دے گا۔
اینابوٹ کی تعارفی قیمت 569 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔