مرحوم قوی خان اور بہروز سبزواری سمیت کن شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا
مرحوم اداکار قوی خان کوستارہ امتیاز سے نوازا گیا جو اداکار سہیل احمد نے وصول کیا
(فوٹو بشکریہ ٹوئٹر)
یومِ پاکستان کے موقع پر مرحوم اداکار قوی خان سمیت دیگر فنکاروں کو ڈراما اور فلم انڈسٹری کے شعبے میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع فنون لطیفہ، شاعری ڈرامہ وفلم انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع فنون لطیفہ، شاعری ڈرامہ وفلم انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا۔
حکومت پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ فنّ اداکاری کے لیجنڈ جناب مُحّمد قوی خان مرحوم کیلئے 🏵️❤️🏵️❤️🏵️
اداکار بہروز سبزواری اور میزبان اور گلوکار فخر عالم کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پر اپنے والد کی کامیابی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اس اعزاز کا مستحق قرار دیا۔
نامور اداکار شان شاہد کے والد مرحوم فلم ڈائریکٹر اور رائٹر ریاض شاہد کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
علاوہ ازیں احمد علی چاگلہ کو فنون شاعر اور ادیب غلام طباسم، امجد اسلام امجد، ساغر صدیقی کو شاعری کی شعبے میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔