انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 مارچ 2023
عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل کو کم لوگوں کے ساتھ آنے کی ہدایت کی:فوٹو:فائل

عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل کو کم لوگوں کے ساتھ آنے کی ہدایت کی:فوٹو:فائل

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان نے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے دائر درخواست میں  کہا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت تینوں مقدموں میں عبوری ضمانت منظور کرے۔عدالت نے عمران خان کی  4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے  عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل کو کم لوگوں کے ساتھ پیش ہونے کی بھی ہدایت کی۔پولیس نے زمان پارک آپریشن کے تناظر میں عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج کررکھے ہیں۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کیس میں  پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری ،حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔