شام میں جوابی حملے کے بعد امریکا کی ایران کو خطرناک نتائج کی دھمکی

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 مارچ 2023
—فوٹو: رائٹرز

—فوٹو: رائٹرز

اوٹاوا: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے شام میں ’ایرانی حمایتی فورسز‘ پر حالیہ فضائی حملے کے بعد ایران کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ’طاقت کا استعمال‘ کرے گا۔

امریکی صدر کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز شام میں امریکی فورسز اور ایرانی کی ’حمایتی فورسز‘ کے مابین جھڑپ ہوئی اور اس دوران ایک امریکی اہلکار زخمی ہوا۔

جوبائیڈن نے کینیڈا کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، “امریکا ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا، لیکن اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے طاقت کا استعمال کے لیے تیار رہیں۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے جواب دیا ہم رکنے والے نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ پینٹاگون نے کہا تھا کہ جمعرات کو امریکی F-15 طیاروں نے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) سے وابستہ گروپوں کے زیر استعمال دو تنصیبات پر حملہ کیا۔

شام میں جنگ کی نگرانی کرنے والی سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں 8 ایران نواز جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ آزادانہ طور پر ہلاکتوں کی تصدیق کرنے سے قاصر رہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔