- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
- فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے دو پاکستانی اب تک جیل میں قید
- بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
- جیلوں میں خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا گمراہ کن ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب
- بھارتی خواتین ریسلرز کو جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا
- عمران فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے، رانا ثنا اللہ
- عمران خان اتنا آگے جاچکا ہے کہ اس سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیردفاع
- فرانسیسی فٹبالر مباپے کا پاکستانی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل
- 9 مئی واقعات؛ کراچی میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اورکارکنان کی فہرست تیار
- صدرمملکت کی جگہ مودی نے پارلیمانی عمارت کا افتتاح کردیا، اپوزیشن کا بائیکاٹ
- مختلف وٹامن اور ورزش دماغ کو جوان رکھنے میں معاون ثابت
- امریکا؛ ہائی اسکول کے 33 میں سے 28 طالبعلم فیل؛ گریجویشن تقریب منسوخ
- ٹی ٹی پی میں اندرونی اختلافات شدید، آپس کی لڑائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی
- کراچی، سپرہائی وے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، مقتول کوسوتیلے باپ نے قتل کیا
- صدر و وزیراعظم کا یوم تکبیرپرقوم کو خراج تحسین و مبارکباد
- جڑواں شہروں میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار
- امریکی شخص فلائٹ کے لیے ، سڑک کھودنے والی گاڑی چراکر ایئرپورٹ جا پہنچا
تھری ایڈیئٹس کے سیکوئل کی افواہیں غلط ثابت ہوگئیں
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/03/2460468-possibleidiotssequel-1679766467-490-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان، آر-مدھاون اور شرمن جوشی کے تھری ایڈیٹس فلم کے سیکوئل میں کام کی افواہیں گردش میں تھیں لیکن ایک اشتہار کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یہ غلط ثابت ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تصوراتی اسپورٹس کا بھارتی پلیٹ فارم ’ڈریم 11‘ کے اشتہار کی نئی ویڈیو نے تھری ایڈیئٹس کے سیکوئل کی افواہوں کو ختم کردیا ہے جس میں اداکاروں نے کرکٹرز کو اپنے کام پر توجہ دینے کی نصحیت کی ہے کیونکہ اکثر کرکٹرز نے اب اشتہارات میں اداکاری شروع کردی ہے۔
اشتہار میں تینوں اداکار پریس کانفرنس کررہے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹرز ان اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اشتہار میں کرکٹر روہت شرما نے اداکاروں سے متعلق کہا کہ کوئی صرف فلموں میں کھیلنے سے کرکٹر نہیں بنتا جس پر عامر خان نے جواب دیا کہ کوئی اشتہارات میں اداکاری کرنے سے بھی اداکار نہیں بنتا۔
شرمن نے کہا کہ عامر کی ہر فلم 300 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرتی ہے جب کہ مدھاون نے کہا کہ عامر خان ہی اصل ’ہٹ مین‘ ہیں، روہت نہیں۔ روہت شرما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی دو سال میں صرف ایک سُپر ہٹ فلم دے کر بھی ’ہٹ مین‘ کا خطاب نہیں لے سکتا۔
اشتہار میں جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا اداکاروں کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ ڈلیوری اور باؤنسر سے ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں جس پر عامر خان نے کھلاڑیوں کو کھلا چیلنج دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرینہ کپور، بومن ایرانی اور جاوید جعفری نے ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں شکایت کی گئی تھی کہ عامر، شرمن اور مدھاون ان کے بغیر ’3 ایڈیٹس‘ کا سیکوئل بنا رہے ہیں۔ تاہم اشتہار کے بعد یہ ثابت ہوگیا کہ تینوں اداکار دراصل اشتہار کیلئے شوٹنگ میں مصروف تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔