- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست مجرم قرارڈ
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
بھکر اور مظفر گڑھ میں مفت آٹا لینے والے دو بزرگ شہری جاں بحق
مفت آٹے کے حصول کے دوران بھگدڑ مچنے سے مظفر گڑھ میں 60 سالہ زہرہ بی بی جبکہ بھگر میں آٹے کے حصول کے لیے لائن میں کھڑا 66 سال الٰہی بخش دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں آٹے کے پوائنٹ پر رش کے باعث بھگدڑ مچی جس کے باعث 60 سالہ بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ بعدازاں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ڈی پی او مظفرگڑھ کو عہدے سے ہٹا دیا۔
دوسرا واقعہ بھکر میں پیش آیا جہاں 66 سالہ الہی بخش آٹے کے حصول کے لیے یونین کونسل میں موجود تھا۔ تفصیلات کے مطابق الہی بخش صبح 6 بجے ہی آٹے کے حصول کے لیے یونین کونسل پہنچا گیا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ طویل قطار کے بعد جب الہیٰ بخش کو آٹا ملتے ہی دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ جاں بحق ہوگیا۔
سرگودھا انتظامیہ کی دوڑیں
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سرگودھا میں آٹا اسٹال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایت کی کہ کوئی بھی مستحق شخص جو مفت آٹے کے مرکز پر آئے وہ بغیر آٹے کے نہیں لوٹنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اہل افراد جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں اور اس وجہ سے مفت آٹا حاصل نہیں کر پا رہے انکی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ آٹا تقسیم مراکز پر نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن کیلئے اپنے کاونٹرز فوری قائم کریں، رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کے معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے، مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں بہتری لانے کے لیے خود شہروں کا دورہ کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران تین افراد مفٹ آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ دو روز قبل خیبرپختونخوا کے اضلاع چارسدہ اور کوہاٹ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس سے قبل سندھ کے شہر میرپورخاص بھی سستے آٹے کے حصول کے لیے آنے والا شہری ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔