- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کیلیے غیرملکی سرمایہ لانے کی اجازت
کراچی: وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کو نجی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی اجازت دیدی۔
وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ (آر ای آئی ٹی) کمپنیوں کو اپنے رئیل اسٹیٹ، زراعت، موبائل ٹاور اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں نجی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی اجازت دیدی ہے، یہ اجازت مذکورہ پراجیکٹس کو اسٹاک مارکیٹ میں تجارت کیلیے پیش کرنے سے قبل قابل عمل ہو گی، ہر رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کمپنی رجسٹریشن کی تاریخ سے تین سال کے اندر سٹاک مارکیٹ میں درج ہونے کی پابند ہوتی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے ٹرسٹ کمپنیوں کیلیے فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کی ہے تاکہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دے سکیں،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹرسٹ کمپنی کی رجسٹریشن سے اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے کے تین سال کے دوران بھی سرمایہ کاری کی اجازت ہو گی۔
ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب ڈولمین ریئٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے سی ای او محمد اعجاز نے بتایا کہ ہر کوئی سرمایہ کاری کیلیے غیر ملکیوں سے رابطہ کرنے پر غور کر رہا ہے، لیکن بے ضابطگی ان سب کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کے موجودہ جزوی شٹ ڈاؤن کے درمیان فوری طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو مدعو نہیں کر سکتے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کا انتظار کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔