رمضان المبارک؛ سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری

ویب ڈیسک  اتوار 26 مارچ 2023
سعودی ولی عہد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے؛ فوٹو: فائل

سعودی ولی عہد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے؛ فوٹو: فائل

مدینہ منورہ: رمضان المبارک کی آمد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجدِ نبوی میں روضئہ رسولﷺ پرحاضری دی اور ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کیے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی تھے جن کا استقبال شیخ عبدالرحمان السدیس نے کیا۔ ولی عہد نے مسجد نبوی میں معتمرین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وفد کے ہمراہ مسجد قبا بھی گئے اور رکعت نفل ادا کیے۔

اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہمارا فرض ہے۔ ہر سال معتمرین کی تعداد دگنی ہوتی جا رہی ہے اور ہمارا عزم ہے کہ ایک ایک عبادت گزار کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔