- حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردیا
- صومالیہ میں مسلح افراد کا فوجی اڈے پر حملہ؛ 17 ہلاکتیں
- آئی سی سی چیف سے ملاقات؛ پی سی بی اپنی ٹیم بھارت بھیجنے کے موقف پر قائم
- سچن ٹنڈولکر نے اپنے ‘شاندار کیریئر اور کامیاب زندگی‘ کا راز بتادیا
- پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
- سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ، مقامی نرخ کم ہوگئے
- گھر کیوں خراب کیا؟ مالک مکان نے کرایہ داروں کو قتل کردیا
- حکومت سے مذاکرات میں بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، آئی ایم ایف پاکستان چیف
- عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا، وزیر دفاع
- عمران خان کی رہائش گاہ کا سرچ وارنٹ غیر مؤثر قرار
- مہسا امینی کی زیرحراست موت کی خبر دینے والی صحافی کیخلاف عدالتی کارروائی
- صدر مملکت دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤں کو حراست میں لینے کا فیصلہ، فہرستیں تیار
- جسٹس اقبال حمید الرحمٰن چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات
- عمران خان کی اے ٹی سی اور ہائیکورٹ آمد، ضمانتی مچلکے جمع کروادیے
- 9 مئی؛ حمزہ کیمپ حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل
- حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ کے تینوں ججز پر اعتراض
- مہندر سنگھ دھونی نے فینز کے لیے کون سا بڑا اعلان کردیا؟
- مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گر گئی؛ 10 ہلاک اور55 زخمی
- 9 مئی کے واقعات پر خیبر پختونخوا میں 2528 افراد گرفتار ہوئے، رپورٹ
آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، وفاقی وزیرخزانہ

فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے آئی ایم ایف سے جلد معاملات طے پا جائیں گے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے غیر ملکی سفراء کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر پارٹی میں بہ طور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ دوست ممالک کے تعاون کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاملات طے پا جائیں گے جس سے موجودہ مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اورمعیشت بحالی کی طرف گامزن ہوگی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ 2016 میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت تھی اورہم جی ٹوینٹی میں شامل ہونے کا سوچ رہے تھے لیکن اس وقت ہماری معیشت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔
اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے سفراء کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر آئی سی سی آئی کے اقدام کو سراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔