- بہو سے شادی کیلیے 6 سالہ پوتے کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا شقی القلب دادا گرفتار
- 9 مئی واقعات: سابق ایم پی اے فرحت فاروق گرفتار
- پی ٹی آئی چھوڑنے والے سابق ارکان اسمبلی کا علیحدہ گروپ بنانے کا فیصلہ
- نیشنل بینک کے ملازمین نے اَن پڑھ خاتون کیساتھ فراڈ کردیا
- ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے، مزید برادشت نہیں کرینگے، گرفتار پی ٹی آئی خواتین
- پرویز الٰہی کے ترجمان کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا
- اسلام آباد میں نوجوان کے قتل پر پی ٹی آئی کا اداروں کیخلاف پروپیگنڈا ناکام
- سابق ڈپٹی اسپیکر پختونخوا اسمبلی محمود جان گرفتار
- فیصل آباد پولیس کو مطلوب 3 ملزمان یو اے ای سے گرفتار
- 9، 10 مئی کو اسلحہ نکال کر پولیس کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
- بھارت کا جرمنی سے 2 سالہ بھارتی بچی کو واپس کرنے کا مطالبہ
- پاکستان کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ بورڈز نے بھی مالیاتی ماڈل پر سوال اٹھادیا
- مجرمانہ کارروائیوں میں سیکیورٹی وردیاں استعمال کرنے والوں پر مقدمے کا حکم
- تجارتی خسارہ، 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد کمی
- سگریٹس پر ٹیکس چوری، خزانے کو سالانہ 240ارب کانقصان
- اثاثہ جات پر انکم سپورٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور
- جامعہ کراچی میں جھگڑے پر پانچ ملزمان گرفتار
- 9 مئی کو جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت
- کراچی؛ موٹر ٹیکس ادائیگی چیکنگ 5 جون سے شروع کرنے کا اعلان
- وفاقی ترقیاتی پروگرام 950 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ
سعودی عرب؛ 32 سال سے رمضان میں مفت روٹی دینے والے پاکستانی نانبائی کی دھوم

سعودی عرب میں پاکستانی نانبائی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا؛ فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب کے شہر حائل میں 32 برس سے ہر رمضان المبارک میں مفت روٹیاں تقسیم کرنے والے نانبائی کا تعلق پاکستان سے ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری نے رمضان المبارک میں اعمال صالح کی ایک نئی مثال قائم کردی۔ محنت کش پاکستانی ایک نانبائی ہے اور روٹیاں فروخت کرکے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے لیکن دل کا بہت فیاض ہے۔
پاکستانی نانبائی تین دہائیوں سے ہر رمضان میں مفت روٹیاں فراہم کرتا ہے۔ اس کے لیے وہ اپنی کمائی سے بھی رقم دیتا ہے جب کہ مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالتے ہیں۔
پاکستانی نانبائی نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 32 سال قبل یہاں آیا تھا اور تب سے روٹی بنانے کا کام کر رہا ہے اور سعودی عرب میں اپنے پہلے رمضان سے ہی اس نے مفت روٹیاں دینا شروع کی تھیں۔
پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ شروع میں کم لوگوں کو اس کا پتہ تھا لیکن جیسے جیسے شہرت ملتی رہی روٹیاں لینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔ مجھے کبھی پریشانی نہیں ہوئی کیوں کہ روٹیاں مفت لینے والوں کی تعداد بڑھی تو اللہ نے مخیر حضرات فرشتوں کی صورت بھیج دیے۔
پاکستانی نانبائی کو اس خدمت پر نہ صرف سعودی میڈیا بلکہ مقامی سعودی حکام نے بھی سراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔