’کرن ارجن‘ کی کاسٹ میں سلمان خان شامل نہیں تھے ڈائریکٹر کا انکشاف

راکیشن روشن نے 2013 میں اپنی آخری فلم ’کرش 3‘ ڈائریکٹ کی جس کا مرکزی کردار ان کے بیٹے ہریتھک روشن نے نبھایا ہے


ویب ڈیسک March 26, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے معروف فلمساز راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ 1995 کی آئیکونک فلم 'کرن ارجن' کی ابتدائی کاسٹ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن پر مشتمل تھی۔

انڈین آئڈل سیزن 13 کے پروگرام میں فلمساز نے مزید انکشاف کیا کہ 'کرن ارجن' فلم کا اصل نام 'کائنات' رکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں راکیش روشن کو یہ کہتے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے ک 'کرن ارجن' میں سلمان خان کی جگہ اجے دیو گن کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن اجے کسی وجہ سے فلم نہ کرسکے۔



راکیشن روشن نے 2013 میں اپنی آخری فلم 'کرش 3' ڈائریکٹ کی تھی جس کا مرکزی کردار ان کے بیٹے ہریتھک روشن نے نبھایا ہے۔

ہریتھک رشن نے چند ماہ قبل اطلاع دی تھی کہ کچھ ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے 'کرش 4' کی پروڈکشن میں تعطل آگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں