- سابق ڈپٹی اسپیکر پختونخوا اسمبلی محمود جان گرفتار
- فیصل آباد پولیس کو مطلوب 3 ملزمان یو اے ای سے گرفتار
- 9، 10 مئی کو اسلحہ نکال کر پولیس کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
- بھارت کا جرمنی سے 2 سالہ بھارتی بچی کو واپس کرنے کا مطالبہ
- پاکستان کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ بورڈز نے بھی مالیاتی ماڈل پر سوال اٹھادیا
- مجرمانہ کارروائیوں میں سیکورٹی وردیاں استعمال کرنے والوں پر مقدمے کا حکم
- تجارتی خسارہ، 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد کمی
- سگریٹس پر ٹیکس چوری، خزانے کو سالانہ 240ارب کانقصان
- اثاثہ جات پر انکم سپورٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور
- جامعہ کراچی میں جھگڑے پر پانچ ملزمان گرفتار
- 9 مئی کو جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت
- کراچی؛ موٹر ٹیکس ادائیگی چیکنگ 5 جون سے شروع کرنے کا اعلان
- وفاقی ترقیاتی پروگرام 950 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ
- ’’ایشیاکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا‘‘
- سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم
- سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 70 ملین کرپشن کا انکشاف
- کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں، سپریم کورٹ
- میسی کا دیدار، چینی منتظمین نے ٹکٹ 680 امریکی ڈالر کا کردیا، شائقین ناخوش
- بھارت میں 3 ٹرینوں میں ہولناک تصادم، اموات کی تعداد 288 ہوگئی
- لانچ سے پہلے، میٹا کی ٹوئٹر متبادل ایپ کا لوگو منظرِعام پر
جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس، عمران خان آج عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے

(فوٹو فائل)
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیسز میں آج عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان آج لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ آئیں گے اور پانچوں مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آج ( 27 مارچ ) تک پانچوں مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف پانچ مقدمات جوڈیشل کمپلیکس، ہائیکورٹ اورشہر کے دیگر حصوں میں ہنگامی آرائی پردہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے تھے۔
دریں اثنا ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ عدالتی پیشی کے حوالے سے انہیں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سیکیورٹی انتظامات کرے گی اورعدالتی احکامات کے مطابق عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اگر ماضی کا طرز عمل اپنایا گیا تو اسلام آباد پولیس بلا تفریق تمام قانونی طریقے بروئے کار لائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔