- ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے، مزید برادشت نہیں کرینگے، گرفتار پی ٹی آئی خواتین
- پرویز الٰہی کے ترجمان کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا
- اسلام آباد میں نوجوان کے قتل پر پی ٹی آئی کا اداروں کیخلاف پروپیگنڈا ناکام
- سابق ڈپٹی اسپیکر پختونخوا اسمبلی محمود جان گرفتار
- فیصل آباد پولیس کو مطلوب 3 ملزمان یو اے ای سے گرفتار
- 9، 10 مئی کو اسلحہ نکال کر پولیس کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
- بھارت کا جرمنی سے 2 سالہ بھارتی بچی کو واپس کرنے کا مطالبہ
- پاکستان کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ بورڈز نے بھی مالیاتی ماڈل پر سوال اٹھادیا
- مجرمانہ کارروائیوں میں سیکیورٹی وردیاں استعمال کرنے والوں پر مقدمے کا حکم
- تجارتی خسارہ، 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد کمی
- سگریٹس پر ٹیکس چوری، خزانے کو سالانہ 240ارب کانقصان
- اثاثہ جات پر انکم سپورٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور
- جامعہ کراچی میں جھگڑے پر پانچ ملزمان گرفتار
- 9 مئی کو جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت
- کراچی؛ موٹر ٹیکس ادائیگی چیکنگ 5 جون سے شروع کرنے کا اعلان
- وفاقی ترقیاتی پروگرام 950 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ
- ’’ایشیاکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا‘‘
- سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم
- سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 70 ملین کرپشن کا انکشاف
- کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں، سپریم کورٹ
عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

فوٹو؛ فائل
اسلام آباد: اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں کو جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ کے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے پولیس نے نوٹس جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر 3 میں شامل تفتیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔ نوٹس تھانہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او انسپکٹر اشرف کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
اسی مقدمے میں علی امین گنڈا پور، علی نوازاعوان، مراد سعید، شبلی فراز، عمر ایوب، عامر کیانی، اسد عمر،حماد اظہر، امجد نیازی، ڈاکڑ شہزاد وسیم، اسد قیصر، راجہ خرم نواز، فرخ حبیب، جمشید مغل اور سی ایس او عمران خان لیفٹینٹ کرنل ر محمد عاصم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف کوتھانہ گولڑہ کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ نمبر143 میں بھی فوری شامل تفتیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اسی مقدمے میں جن دیگر رہنماؤں کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے ان میں اسد عمر، علی نوازاعوان، جمشید مغل،ملک ساجد، عامر مغل، خان بہادر، چوہدری ناصر اسد فاروق اور تنویر قاضی شامل ہیں۔
دونوں مقدمات کے نوٹسز میں رہنماؤں سے کہا گیا یے کہ جلد از جلد دونوں مقدمات میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔