- پی سی بی نے وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ نیوزی لینڈ کی تجویز قبول کرلی
- راولپنڈی؛ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کا ملزم گرفتار
- بابراعظم نے ہارورڈ بزنس اسکول میں ہم جماعتوں کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات
- ان لینڈ ریونیو سروس ملازمین کی مراعات پر عملدرآمد کا فیصلہ
- پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی
- آن لائن حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا حکم
- جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسند کے ہوش ربا انکشافات
- نئے بجٹ میں ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز
- بونس شیئر اورغیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز
- سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا
- بجٹ؛ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب
- ’’دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا‘‘
- پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید
- آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا
- پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے
- ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے
- واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
- شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہوسکتا ہے
ایران اور شام کی تہران سے منسلک تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت

—فائل فوٹو: رائٹرز
ایران اور شام کی حکومتوں نے شام کی سرزمین پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے جس میں مبینہ طور پر 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
الجریرہ کی رپورٹ کے مطابق حملوں سے متعلق واشنگٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ڈرون حملے جوابی کارروائی کا حصہ تھے۔ ادھر ایران اور شام کی وزارت خارجہ نے امریکی فضائی حملوں کی مذمت کی جس میں عراق کی سرحد سے متصل دیر الزور کے تزویراتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔
ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا کہ امریکا کے “دہشت گرد” حملوں میں شہری تنصیابات کو نشانہ بنایا گیا جو کہ بین الاقوامی قانون اور شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “امریکا کا دعویٰ ہے کہ وہ شام میں داعش سے لڑنے کے لیے موجود ہے جبکہ دہشت گرد تنظیم کی تخلیق میں خود واشنگٹن کا بڑا کردار تھا، اپنا قبضہ جاری رکھنے اور شام کی قومی دولت بشمول توانائی کے وسائل اور گندم کو لوٹنے کا ایک بہانہ ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے امریک کے “وحشیانہ” حملوں پر تنقید کی جس میں کہا گیا کہ حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے اور یہ اس کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ یہ حملے اسرائیلی حملوں کا تسلسل تھے اور اس نے “امریکی قبضے کو ختم کرنے” کا عزم کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔