- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والا نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- شہری پوسٹ آفسز پر نادرا سہولیات سے لاعلم نکلے
- کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی
- کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیق
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ترجیح ہے، فواد حسن فواد
- ریونیو جنریشن اسٹرٹیجی اور ایف بی آر کی تنظیم نو کا فیصلہ
- سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر
خاتون کے لاش کے ٹکرے ملنے کا معمہ حل، ملزم گرفتار

درندہ صفت سفاک ملزم ٹیپو میر نے حنا کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
راولپنڈی: واہ کینٹ پولیس نے مؤثر تفتیش کرتے ہوئے گنجمنڈی سے خاتون کی لاش کے اعضاء ملنے کے اندھے قتل کا معمہ ایک ہفتے میں حل کرلیا۔
پولیس نے قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے پھینکنے والے درندہ صفت سفاک ملزم ٹیپو میر کو گرفتار کرلیا۔
مقتولہ کی شناخت حنا اکبر کے نام سے ہوئی جو واہ کینٹ سے لاپتہ تھیں۔ خاتون کے اغواء کا مقدمہ تھانہ واہ کینٹ میں 17 مارچ کو درج کیا گیا تھا۔
ملزم کو شامل تفتیش کیا گیا جس کے دوران ملزم ٹیپو میر نے مقتولہ حنا کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گزشتہ کچھ سال سے مقتولہ سے بات چیت تھی، وقوعہ کے روز مقتولہ سے بحث مباحثہ کے دوران ملزم نے بیلچے سے حنا کو قتل کر دیا۔ سفاک ملزم نے قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کئے جنہیں مختلف علاقوں میں پھینکتا رہا۔
سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ لاش کے مختلف علاقوں میں پھینکے گئے ٹکڑے اور دیگر شواہد ڈھونڈے جا رہے ہیں۔ برآمد شدہ ٹکڑوں کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جا رہا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ملزم کتنا بھی شاطر ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔