- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
کراچی میں بدھ کو بارش اور ژالہ باری کا امکان
کراچی: مغربی ہواؤں کا ایک تازہ سلسلہ 28 مارچ سے مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث بدھ کو کراچی میں ہلکی اور درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے 28 سے 31مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق مغربی ہوائیں منگل کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ مغربی ہوائیں 29مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی جو 31مارچ تک موجود رہیں گی۔
مغربی ہواؤں کے باعث 28 سے 31مارچ کے دوران نوکنڈی، دالبندین، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، سبی، لورالائی، قلات، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، آواران اور کیچ میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 سے 31مارچ کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان، سکھر اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ شہید بے نظیر آباد، میرپور خاص، حیدرآباد، کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اسی طرح 28 سے 31مارچ کے دوران کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، کوٹلی، بھمبر، میر پور، دیامیر، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شکر، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈی آئی خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور شانگلہ میں بارش ہوگی۔
ہری پور،ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارروال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اپریل کو مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوگی، نئی لہر کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔