- اس ریستوران میں نوڈلز کے ساتھ، 14 ٹانگوں والا سمندری کیڑا مفت میں کھائیں
- واٹس ایپ نے ویڈیو کال میں اسکرین شیئرنگ آپشن پیش کردیا
- کوٹ لکھپت میں پی ٹی آئی کی 10 خواتین نے بدسلوکی کی تردید کی ہے، ایس ایس پی
- ڈالر کی اڑان جاری،اوپن ریٹ 311 روپے کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے
- حکومت آئندہ مالی سال کا کاروبار دوست بجٹ پیش کرے گی، وزیر خزانہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی
- حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کےلیے پالیسی گائیڈ لائنز منظورکرلیں
- شنگھائی میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
- اسپین کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ؛ قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ
- آڈیو لیکس کمیشن اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کے لیے مقرر
- کراچی؛ بڑے بھائی کو قتل اور چھوٹے کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق
- ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
- خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد
- سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 40 سے زائد کارکنان کو رہا کرنیکا حکم
- محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا شہری کی تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم کو ادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا ضابطہ اخلاق جاری

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تصاویر بنانے کیلیے تین باتوں کا خیال رکھنا ہوگا؛ فوٹو: فائل
ریاض: سعودی عرب میں مقدس مساجد کے امور کی نگراں کے ادارے نے حرمین شریفین میں فوٹو گرافی کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ ان باتوں کی سختی سے پابندی کی جائے۔
ہر سال رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں سے فیضیاب ہونے کے لیے لاکھوں خوش نصیب مکہ و مدینہ کا رخ کرتے ہیں اور دو عظیم مساجد میں عبادت کرنے کو باعث سعادت سمجھتے ہیں۔
کورونا کے بعد جب پابندیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے اور مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تل دھرنے کو جگہ نہیں۔ اس دوران کچھ افراد تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتے ہیں جس سے دیگر نمازیوں کی عبادت میں خلل پڑتا ہے اور رش میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اس سے بے نظمی پیدا ہوتی ہے اور بھگدڑ کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ معتمرین کی کثیر تعداد کا مطالبہ بھی رہا ہے کہ عبادت کے دوران تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
جس پر حرمین شریفین کے امور کی کمیٹی نے مقدس ترین مساجد میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے مطابق تصاویر اور ویڈیوز صرف اپنی بنائیں اور اس میں دوسرے عبادت گزاروں کو ان کی اجازت بغیر شامل نہ کریں۔
علاوہ ازیں نہ تو خود اپنی اور نہ کسی اور کی عبادت کرتے وقت تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح فوٹو گرافی کے لیے بھیڑ لگانے سے بھی گریز کیا جائے۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز اور تصاویر بناتے وقت ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کی جائے اور زیادہ وقت عبادت میں صرف کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔