- کراچی؛ بڑے بھائی کو قتل اور چھوٹے کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق
- ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
- خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد
- سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 40 سے زائد کارکنان کو رہا کرنیکا حکم
- محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا شہری کی تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم کو ادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیلیے درست راستہ اختیار کریں، چیف جسٹس
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
معاشی بحران، غیر ملکی کمپنیوں کے منافع میں 80 فیصد تک کمی

فوٹو: نیٹ
کراچی: ملک میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع میں 80 فیصد تک کمی ہوگئی، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خود کی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق معاشی بحران کی وجہ سے غیرملکی کمپنیوں کے منافع کی منتقلی میں نمایاں کمی ہوئی، پاکستان سے غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 80فیصد کم ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا فروری سرمایہ کاروں نے 22کروڑ 51لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ایک ارب 14کروڑ64لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا۔
براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے 18کروڑ81لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا، غیرملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے 3کروڑ69لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال جولائی تا فروری براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے ایک ارب 3کروڑ78لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا فروری پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے 10کروڑ 86لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔