- دوسرا ون ڈے: بھارت نے آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا، 400 رنز کا ہدف
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
جسٹس منصوراور جسٹس مندو خیل کا فیصلہ ہمارے بیانیے کی جیت ہے، مریم نواز

بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ متصور ہوگا؟ سینیئر نائب صدر ن لیگ، فوٹو: فائل
لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس مندوخیل کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیے کی جیت ہے، بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہوگا؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدراور چیف آرگنائزرمریم نواز شریف کے زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں نوازشریف کے خلاف غیر منصفانہ اور انتقامی فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لانے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔
مریم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس مندوخیل کا آج کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیے کی جیت ہے. بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ ٹیریان، فارن فنڈنگ اورتوشہ خانہ مقدمات میں عمران خان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، عمران خان اپنے کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، عدلیہ میں عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کے ون مین شو سے لطف اٹھانے کے اختیارات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے، ججز
ن لیگ کی سینیئر نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف کے مقدمے میں آئین اور قانون کی پامالی کو بے نقاب کیا جائے گا۔ اگر انصاف موجود ہے تو نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی جتنی شہادتیں آ رہی ہیں ان کے پیش نظر اب تک انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر ہوجانے چاہیے تھے.
مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 10 نمبریوں کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ لوٹ مار کریں، 10 نکاتی ایجنڈا نہیں 10 جھوٹ بولے ہیں،یہ جھوٹ کا ایجنڈا ہے جسے نئے نام سے پھر دہرایا جا رہا ہے. 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے بجائے پاکستان میں کرپشن 14 درجے مزید بڑھ گئی تھی۔
اجلاس میں اس بارے میں حکمت عملی تیار کرلی گئی کہ ’ سہولت کاروں ‘ اور ان کے’ آلہ کار‘عمران خان کی کرپشن، بدعنوانیوں اور لوٹ مار کے حقائق لگی لپٹی رکھے بغیر سامنے لائے جائیں۔
مزید پڑھیں: جس نے بھی عمران خان کی سہولت کاری کی، بدنامی و رسوائی اس کا مقدر بنی، مریم نواز
اجلاس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کسی رو رعایت کے بغیر سچ قوم کو بتایا جائے، کرداروں اور ان کے کرتوت سامنے لائے جائیں۔ شرکا نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا ہے، اب پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے۔
اجلاس میں پارٹی موقف اور بیانیے کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی پالیسیوں کے حوالے سے حقائق عوام تک پہنچانے پرغور کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔