- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والا نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- شہری پوسٹ آفسز پر نادرا سہولیات سے لاعلم نکلے
- کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی
- کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیق
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ترجیح ہے، فواد حسن فواد
- ریونیو جنریشن اسٹرٹیجی اور ایف بی آر کی تنظیم نو کا فیصلہ
- سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر
کراچی: ملیر میں دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

فوٹو اسکرین گریپ
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز اور دکانوں میں گھس کر لوٹ مار کی وارداتوں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عاجز شہریوں نے ڈاکوؤں سے خود ہی نمٹنا شروع کر دیا۔
نیشنل ہائی وے انور بلوچ ہوٹل کے قریب بیٹری کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دکاندار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، واردات کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے نیشنل ہائی وے انور بلوچ ہوٹل کے قریب بیٹری میں کی دکان میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا جس میں ہلمٹ پہنے ہوئے 2 ڈاکوؤں نے دکان میں گھس کر وہاں پر موجود افراد کو یرغمال بنالیا اس دوران ایک ڈاکو نے کیش کاؤنٹر سے نقدی جمع کر کے تھیلے میں جمع کی۔
ڈکیت جیسے ہی لوٹ مار کر کے دکان سے باہر نکلے تو دکاندار نے ڈاکو پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پشت پر گولی لگی اور وہ لڑکھڑاتا ہوا دکان سے باہر آیا جس پر دکاندار نے ایک اور فائر کیا، ملزم کے ساتھ آنے والا دوسرا ساتھی باہر کھڑی موٹرسائیکل پر اپنے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوا تاہم زخمی ڈکیت کچھ فاصلے پر گر کر ہلاک ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور ڈکیت کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او ملیر سٹی سید عدنان بخاری نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ڈاکو واردات کے لیے آئے تھے، مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 45 سالہ نواز کے نام سے کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران دکان کے مالک نسیم نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی تھی اور ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے لوٹی گئی رقم برآمد ہوگئی، مارے جانے والے ڈاکو کے قبضے سے ملنے والے شناخت کارڈ پر اس کا پتہ دادو کا لکھا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق دکاندار کی فائرنگ سے مارے جانے والا ڈکیت اس سے قبل سکھن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ پولیس نے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے دیگر چار ڈکیتوں کی تلاش اور شناخت شروع کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔