’ویر زارا‘ میں میرے کام کی وجہ شاہ رخ نہیں تھے منوج باجپائی کا انکشاف

یش چوپڑا کی آئیکونک فلم سے منوج باجپائی کے کیریئر کو ایک بڑی اونچائی ملی


ویب ڈیسک March 27, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بلاک بسٹر فلم 'ویر زارا' میں کام کرنے کی وجہ شاہ رخ خان نہیں تھے۔

برصغیر کی تقسیم کے موضوع پر بننے والی یش چوپڑا کی آئیکونک فلم سے منوج باجپائی کے کیریئر کو ایک بڑی اونچائی ملی جس میں شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے فلم کے متعلق تازہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس بلاک بسٹر فلم میں یش چوپڑا کی وجہ سے شامل ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فلم میں نے یش چوپڑا کی وجہ سے کی تھی اور انہوں نے مجھے اس کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی۔

منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا 'پنجر' میں میری کارکردگی کے مداح تھے اسی لئے انہوں نے مجھے اپنی فلم میں شامل ہونے کی درخواست کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں