امریکا: اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 27 مارچ 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ٹینیسی: نیش ول کے ایک پرائیویٹ کرسچن ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں صبح 10 بجے کے بعد پیش آیا۔ تینوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد مسلح شخص کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کیا۔

حملہ آور لڑکی تھی تاہم اس کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی زخمیوں کی تعداد معلوم ہوسکی ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق لڑکی کے پاس حملے کے وقت سیمی آٹومیٹک رائفل اور پستول تھی۔

اسکول میں عملے کے تقریباً 33 افراد اور تقریباً 260 طلباء ہیں۔ واقعے کے فوری بعد طلبا کے والدین کو فون کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول سے لے لیں تاہم انہیں واقعے کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ شروع ہونے کے بعد بہت سے طلباء کو اپنے اسکول یونیفارم میں عمارت سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ علاقے کے دیگر اسکول احتیاطی تدابیر کے تحت لاک ڈاؤن میں چلے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔