لیسکو کا زمان پارک میں بجلی کی مبینہ چوری پر نوٹس جاری

ویب ڈیسک  پير 27 مارچ 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: لیسکو نے زمان پارک میں تحریک انصاف کے کیمپوں میں بجلی کی مبینہ چوری پر نوٹس جاری کردیا۔ 

لیسکو حکام کے مطابق سیکیورٹی اسٹاف نے لیسکو عملے کو زمان پارک میں داخل نہیں ہونے دیا، زمان پارک میں قائم کیمپوں میں بجلی چوری کی جارہی ہے۔

لیسکو کے نوٹس کے مطابق اگر عملے کو چیکنگ کی اجازت نہ دی تو لیسکو یکطرفہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔