- سابق ڈپٹی اسپیکر پختونخوا اسمبلی محمود جان گرفتار
- فیصل آباد پولیس کو مطلوب 3 ملزمان یو اے ای سے گرفتار
- 9، 10 مئی کو اسلحہ نکال کر پولیس کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
- بھارت کا جرمنی سے 2 سالہ بھارتی بچی کو واپس کرنے کا مطالبہ
- پاکستان کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ بورڈز نے بھی مالیاتی ماڈل پر سوال اٹھادیا
- مجرمانہ کارروائیوں میں سیکورٹی وردیاں استعمال کرنے والوں پر مقدمے کا حکم
- تجارتی خسارہ، 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد کمی
- سگریٹس پر ٹیکس چوری، خزانے کو سالانہ 240ارب کانقصان
- اثاثہ جات پر انکم سپورٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور
- جامعہ کراچی میں جھگڑے پر پانچ ملزمان گرفتار
- 9 مئی کو جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت
- کراچی؛ موٹر ٹیکس ادائیگی چیکنگ 5 جون سے شروع کرنے کا اعلان
- وفاقی ترقیاتی پروگرام 950 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ
- ’’ایشیاکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا‘‘
- سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم
- سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 70 ملین کرپشن کا انکشاف
- کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں، سپریم کورٹ
- میسی کا دیدار، چینی منتظمین نے ٹکٹ 680 امریکی ڈالر کا کردیا، شائقین ناخوش
- بھارت میں 3 ٹرینوں میں ہولناک تصادم، اموات کی تعداد 288 ہوگئی
- لانچ سے پہلے، میٹا کی ٹوئٹر متبادل ایپ کا لوگو منظرِعام پر
پاکستان کی جانب سے خام تیل درآمد میں سست روی پر روس مایوس

پاکستان کیلیے روسی تیل کی اسی کی کرنسی میں ادائیگی کرنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے (فوٹو فائل)


اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے خام تیل کی درآمد کا عمل شروع کرنے میں سست پیش رفت پر روس مایوس ہو گیا۔
ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ روس پہلے ہی پاکستان کی جانب سے خام تیل درآمد کرنے کے اقدام پر ’شک‘ ظاہر کر چکا ہے اس لیے اس نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ پہلے خام تیل کا ایک کارگو درآمد کرے جو پاکستان کی سنجیدگی کی نشاندہی کرے گا۔
پاکستان نے اگلے ماہ ایک کارگو درآمد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔تاہم حالیہ پیش رفت میں روس یہ جان کر مایوس ہوا کہ پاکستان نے روس سے خام تیل خریدنے کے حوالے سے کی گئی یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک کسی قسم کے اقدام کا آغاز نہیں کیا۔
پاکستان نے روس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک نئی اسپیشل پرپز وہیکل (SPV) کمپنی قائم کرے گا جو پاکستانی ریفائنریوں کو روسی تیل کی درآمد کی ذمے دار ہوگی۔تاہم پاکستان نے اس منصوبے پر کام ہی شروع نہیں کیا اور (SPV) کو رجسٹر کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھا جس کے باعث روس ناراض ہوا، پاکستان کو اس کمپنی کو سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میں رجسٹر کرنا تھا۔
وزیر پٹرولیم نے اعلان کیا تھا کہ روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ اپریل کے پہلے ہفتے تک پہنچ جائے گی۔تاہم ایس پی وی کے قیام میں تاخیر کی وجہ سے ذرائع نے بتایا کہ پہلی کھیپ اب اس سال مئی میں آنے کی امید ہے،روس کے ساتھ خام تیل کی قیمتوں کے بارے میں گفت و شنید سب سے اہم مسئلہ رہا ہے۔
امریکا نے حال ہی میں پاکستان کو کہا تھا کہ وہ روس کے ساتھ قیمت پر بات چیت کے لیے G7 تیل کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر عمل کرے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ خام تیل کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے میں بہت سی پیچیدگیاں تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عربین خام تیل نے ڈیزل زیادہ اور فرنس آئل کم پیدا کیا۔لیکن روسی خام تیل کے معاملے میں یہ اس کے برعکس تھا جو زیادہ فرنس آئل اور کم ڈیزل پیدا کرے گا۔لہذا ڈیزل کی کم پیداوار روس کی طرف سے خام تیل کی تجارت پر پیش کردہ مراعات کو ختم کر دے گی۔عربی تیل 45 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) اور 25 فیصد فرنس آئل پیدا کرتا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ روسی خام تیل 32 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 50 فیصد فرنس آئل پیدا کرے گا۔اگر ہم اس تناسب کو لیں تو پاکستان کو روس سے زیادہ ڈسکاؤنٹ لینے کی ضرورت ہے، ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایسے خام تیل کی ضرورت ہے جو زیادہ ڈیزل آئل پیدا کرے۔
ماسکو پہلے ہی اسلام آباد کو یومیہ 100,000 بیرل خام تیل برآمد کرنے کی پیشکش کر چکا ہے۔چونکہ پاکستان کو ڈالر کی کمی کا سامنا ہے، اس لیے ملک کے لیے روسی خام تیل کی اسی کرنسی میں ادائیگی کرنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔اس سے قبل ایک غیر ملکی کمپنی نے پاکستانی ریفائنری کو روسی خام تیل درآمد کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن پاکستانی بینکوں نے ادائیگی سے انکار کردیا تھا۔
روس نے اب پاکستان کو خام تیل کی سپلائی کے بدلے تین کرنسیوں روسی روبیل، چینی ین اور یو اے ای درہم میں ادائیگی حاصل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ملک روس کے ساتھ تیل کا معاہدہ کرنے اور ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں ادائیگی کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ پاکستان کے لیے ایک بڑا ریلیف ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔