- اسپین کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ؛ قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ
- آڈیو لیکس کمیشن اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعتوں کے لیے مقرر
- کراچی؛ بڑے بھائی کو قتل اور چھوٹے کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق
- ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
- خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد
- سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 40 سے زائد کارکنان کو رہا کرنیکا حکم
- محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا شہری کی تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم کو ادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
سعودی ایران تعلقات کی بحالی؛ چینی صدر کا ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون

چینی صدر نے سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر ایران سے تعلقات کی بحالی پر گفتگو کی؛ فوٹو: فائل
بیجنگ: چین کے صدر شی جنپنگ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا اور ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر ہونے والی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دو ماہ کے اندر دونوں ممالک ایک دوسرے کے یہاں 2016 سے بند سفارت خانے کھول لیں گے۔
بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے نے عالمی اہمیت حاصل کرلی ہے اور کئی برسوں سے جاری عالمی تنازع کے خاتمے کی امید بندھ گئی ہے۔
اس اہم معاہدے پر عمل درآمد کی رفتار اور پیش رفت سے متعلق چینی صدر شی جنپنگ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں : ایران اور سعودی عرب کا سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق
دونوں رہنماؤں نے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے 2 ماہ کے اندر سفارت خانوں کے کھولنے کے عمل پر فالو اپ پر گفتگو کی اور اس میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد ختم کرنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر چینی صدر شی جنپنگ نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب اور ایران مذاکرات کے ذریعے اپنے تعلقات کو بہتر سے بہتر بناتے رہیں گے جس سے مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
چینی صدر شی جنپنگ نے مزید کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی مفادات کے حصول کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کو جاری رکھیں گے اور خطے میں قیام امن کے لیے اپنا اپنا کردار نبھاتے رہیں گے۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے چین کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے اور امن و استحکام کے لیے برادر ملک کے ساتھ ملک کر کام کرتا رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔