- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
میکسیکو میں تارکین وطن حراستی مرکزمیں آتشزدگی؛ 39 ہلاک اور 29 زخمی
میکسیکو سٹی: شمالی میکسیکو میں امیگریشن کے ایک حراستی مرکز میں لگنے والی خوفناک آگ میں بری طرح جھلس کر 39 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حراستی مرکز میں کام کرنے والے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تارکین وطن حراستی مرکز میں لگنے والی آگ میں 39 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اہلکار نے مزید بتایا کہ 29 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں جن میں سے 13 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تاحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ اس حراستی مرکز میں 100 سے زائد تارکین وطن اس آس میں رہ رہے ہیں کہ ان کی امیگریشن کی درخواستیں قبول ہوجائیں گی۔
خیال رہے کہ یہ حراستی مرکز امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کے لیے ایک اہم کراسنگ پوائنٹ ہے اور اکثریت نے گرفتار ہونے کے بعد پناہ کی درخواست دی ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔