- حکومت آئندہ مالی سال کا کاروبار دوست بجٹ پیش کرے گی، وزیر خزانہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی
- حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کےلیے پالیسی گائیڈ لائنز منظورکرلیں
- شنگھائی میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
- اسپین کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ؛ قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ
- آڈیو لیکس کمیشن اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کے لیے مقرر
- کراچی؛ بڑے بھائی کو قتل اور چھوٹے کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق
- ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
- خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد
- سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 40 سے زائد کارکنان کو رہا کرنیکا حکم
- محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا شہری کی تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم کو ادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر ایکٹ نافذ ہوگیا
مسجد حرام کے 35 ہزار سبز قالینوں کی صفائی کیسے کی جاتی ہے

مسجد الحرام میں 32 ہزار قالین بچھے ہیں؛ فوٹو: فائل
ریاض: مسجد الحرام کے صحنوں، راہداریوں اور جائے مصلی میں تقریباً 35 ہزار سبز قالین بچھے ہوئے ہیں جن کی مجموعی لمبائی 100 کلومیٹر بنتی ہے۔
العربیہ نیوز نے اپنے پروگرام ’’من الحرمین‘‘ میں نظروں کی خیرہ کردینے والے تاحد نگاہ بچھے ان قالینوں کی طہارت پر ایک رپورٹ بنائی جس میں دیکھ بھال، صفائی اور جراثیم سے پاک کرنے کے عمل کو دکھایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ان منفرد غالیچوں کی صفائی، دھلائی اور دیکھ بھال کے لیے مکہ مکرمہ میں ایک بہت بڑی لانڈری قائم کی گئی ہے جہاں ان قالینوں کو دھو کر جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔
صدارت عمومی امور حرمین محمد العتيبی نے ’’العربیہ‘‘ کو قالین دھلائی کے مراحل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسجد الحرام میں 35 ہزار قالینیں بچھی ہیں جنھیں کناروں سے جوڑا جائے تو لمبائی ایک سو کلومیٹر تک ہوتی ہے۔
محمد العتيبی نے مزید بتایا کہ جدید لانڈری میں ماہرین کی زیر نگرانی قالینوں کی روزانہ صفائی پانچ مراحل میں مکمل ہوتی ہے۔ پہلے مرحلے میں مٹی جھاڑی جاتی ہے اور دوسرے مرحلے میں شیمپو سے دھویا جاتا ہے۔
تیسرا مرحلہ قالینوں کو خشک کرنے کا ہوتا ہے جب کہ چوتھے مرحلے میں انھیں سورج کی روشنی اور صاف ہوا میں مکمل طور پر سکھایا جاتا ہے اور آخری مرحلے میں قالین پر برش چلا کر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔
مسجد الحرام کے قالینوں کو دھونے کے لیے تعمیر کی گئی خصوصی لانڈری میں یومیہ 240 میٹر قالین فی گھنٹہ دھونے کی صلاحیت ہے اور کورونا کے باعث اس لانڈری کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔