- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
- فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے دو پاکستانی اب تک جیل میں قید
- بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
- جیلوں میں خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا گمراہ کن ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب
- بھارتی خواتین ریسلرز کو جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا
- عمران فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے، رانا ثنا اللہ
- عمران خان اتنا آگے جاچکا ہے کہ اس سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیردفاع
- فرانسیسی فٹبالر مباپے کا پاکستانی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل
- 9 مئی واقعات؛ کراچی میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اورکارکنان کی فہرست تیار
- صدرمملکت کی جگہ مودی نے پارلیمانی عمارت کا افتتاح کردیا، اپوزیشن کا بائیکاٹ
- مختلف وٹامن اور ورزش دماغ کو جوان رکھنے میں معاون ثابت
- امریکا؛ ہائی اسکول کے 33 میں سے 28 طالبعلم فیل؛ گریجویشن تقریب منسوخ
- ٹی ٹی پی میں اندرونی اختلافات شدید، آپس کی لڑائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی
- کراچی، سپرہائی وے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، مقتول کوسوتیلے باپ نے قتل کیا
- صدر و وزیراعظم کا یوم تکبیرپرقوم کو خراج تحسین و مبارکباد
- جڑواں شہروں میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار
- امریکی شخص فلائٹ کے لیے ، سڑک کھودنے والی گاڑی چراکر ایئرپورٹ جا پہنچا
پنجاب وائلڈ لائف میں افسران کا شدید بحران، ڈائریکٹر سمیت 500 پوسٹیں خالی

فوٹو: فائل
لاہور: پنجاب حکومت نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو حالات کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا، محکمے میں افسران کا بحران شدت اختیار کرگیا، ڈائریکٹر سمیت 500 سے زائد پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ میں گزشتہ کئی ماہ سے ڈائریکٹرکا عہدہ خالی ہے، اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹرلاہور ریجن سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کی 8 سیٹیں خالی ہیں، اہم سیٹیوں پرتعیناتیاں نہ ہونے سے سرکاری چڑیا گھروں اور سفاری پارکس میں مسائل بڑھنے لگے ہیں جبکہ غیرقانونی شکار میں بھی تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور، شیخوپورہ سمیت مختلف اضلاع میں 20 پوسٹیں خالی ہیں، اسی طرح 100 سے زائد وائلڈ لائف انسپکٹروں کی تعیناتیاں نہیں ہوسکی ہیں جبکہ 400 سے زائد ہیڈ وائلڈ لائف واچرز کی پوسٹیں بھی خالی پڑی ہیں جبکہ دیگر سیکڑوں چھوٹے عہدوں پر طویل عرصے سے تعیناتیاں نہیں ہوئی ہیں۔
گزشتہ اور رواں سال کے دوران ریٹائرڈ ہونیوالے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرز کے عہدوں پربھی نئی تعیناتیاں نہیں ہوئیں جبکہ بعض جگہوں پرافسران کو اضافی چارج دیے گئے ہیں، وائلڈلائف حکام کے مطابق اس حوالے سے سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات پنجاب کو متعدد بار سمری بھیجی گئی ہے لیکن پنجاب وائلڈ لائف میں افرادی قوت کی کمی کو پورا نہیں کیا جاسکا۔
انتظامی افسران اور فیلڈ عملے کی کمی کے باعث صوبے بھر میں نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی شکار میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، محکمہ دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر غیرقانونی شکار کھیلنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں مصروف ہے تاہم یہ عمل انتہائی محدود ہے۔
ڈائریکٹراور ڈپٹی ڈائریکٹر نہ ہونے سے کئی اہم انتظامی فیصلوں پرعملدرآمد رُکا ہوا ہے، سابق سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات پنجاب شاہد زمان نے فیلڈ میں محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور فشریز کے اسٹاف کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس حوالے سے کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوسکی تھی۔
موجودہ سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و فشریز پنجاب سے اس بارے میں موقف لینے کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا تاہم ان کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں دیا گیا، پنجاب وائلڈ لائف حکام نے نگران وزیراعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور محکمے میں فوری طور پر اہم انتطامی تعیناتیاں کی جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔