- حکومت آئندہ مالی سال کا کاروبار دوست بجٹ پیش کرے گی، وزیر خزانہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی
- حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کےلیے پالیسی گائیڈ لائنز منظورکرلیں
- شنگھائی میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
- اسپین کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ؛ قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ
- آڈیو لیکس کمیشن اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کے لیے مقرر
- کراچی؛ بڑے بھائی کو قتل اور چھوٹے کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق
- ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
- خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد
- سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 40 سے زائد کارکنان کو رہا کرنیکا حکم
- محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا شہری کی تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم کو ادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر ایکٹ نافذ ہوگیا
نوجوان ہی توشہ خانہ کے چوروں سے حساب لیں گے، سراج الحق

پی ڈی ایم ، پی ٹی آئی والے ظالم ہیں، جنھوں نے پورا نظام خراب کیا ہے، سراج الحق (فوٹو فائل)
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کے چوروں سے حساب اب نوجوان ہی لیں گے کوئی دوسرا ادارہ یہ کام نہیں کر سکتا۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چوک عاشق آباد پر عوامی سحری میں شرکت کے بعد خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ لاہور کے نوجوان اب جاگ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ملک کے نوجوانوں کو ان کی صلاحیت کے مطابق روزگار ملے، ہم یہی چاہتے ہیں کہ ہماری عدالتیں انصاف کریں۔ ہمارے ججز، جرنیل ، سیاسی لیڈر مغل بادشاہ نہ بنیں۔پی ڈی ایم ، پی ٹی آئی والے ظالم ہیں، جنھوں نے پورا نظام خراب کیا ہے۔
آٹا تقسیم کے پوائنٹس پر بدانتظامی پر بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر آپ بجلی اور گیس کا بل گھر پہنچا سکتے ہیں تو کیا آپ لوگوں کے گھر میں آٹا نہیں بھیج سکتے۔ جنوبی پنجاب کے علاقے جتوئی میں آٹا لینے کے لیے جانے والی خاتون کو روند دیا گیا۔
امیرِ جماعت نے کہا کہ یہ وہ پاکستان نہیں، جس کے لیے قائداعظم نے جدو جہد کی۔ پاکستانیو!آپ کے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے۔ کبھی آپ کو روٹی ، کپڑا، مکان کے نام پر، کبھی 50 لاکھ گھروں کے نام پر دھوکا دیا گیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ مجھے یقین ہے نوجوان انقلاب لانے کے لیے تیار ہیں۔ ہم نوجوانوں کے ساتھ مل کر انقلاب لائیں گے۔ یہ توشہ خانہ کے چوروں کے ساتھ نوجوان ہی حساب کتاب کریں گے کوئی دوسرا ادارہ نہیں کر سکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔