- حکومت آئندہ مالی سال کا کاروبار دوست بجٹ پیش کرے گی، وزیر خزانہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی
- حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کےلیے پالیسی گائیڈ لائنز منظورکرلیں
- شنگھائی میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
- اسپین کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ؛ قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ
- آڈیو لیکس کمیشن اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کے لیے مقرر
- کراچی؛ بڑے بھائی کو قتل اور چھوٹے کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق
- ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
- خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد
- سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 40 سے زائد کارکنان کو رہا کرنیکا حکم
- محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا شہری کی تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم کو ادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر ایکٹ نافذ ہوگیا
بلوچستان میں شدید بارشیں، سبی اور کوئٹہ کا زمینی راستہ منقطع

فوٹس فائل
کوئٹہ: بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل ہوگئیں جب کہ کئی علاقوں میں شدید بارش کے باعث نالوں میں طغیانی آ گئی اور آمدورفت کے راستے بند ہو گئے ہیں جبکہ کوئٹہ اور سبی کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا۔
مکران ،زیارت ،قلات ، قلعہ عبداللہ ،ہرنائی، سوراب، پنجگور، گوادر ،واشک سمیت کئی دیگر علاقوں میں رات گئے سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ قلعہ عبداللہ میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے بپھر گئے ہیں۔
ندی نالوں میں طغیانی آنے سے آرمبی، کاکوزئی ،توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقوں میں آمد و رفت کے راستے بند ہو گئے ہیں۔ قلعہ عبداللہ شہر کے قریب ماچکہ اور باغک ندی میں بھی طغیانی آ گئی۔ وادی زیارت و ملحقہ علاقوں میں گزشتہ شام سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
زیارت میں موسلادھار بارش کے باعث بجلی اور گیس کی سپلائی مکمل معطل ہو گئی ہے۔ ماہ رمضان میں بجلی اور گیس کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہوئی جس کے باعث آمد و رفت کے راستے بند ہوگئے۔
چمن میں بارش کے باعث ندی نالوں میں پانی کا بھاؤ بڑھ گیا جس کے باعث راستوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ مستونگ میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
بلوچستان کی وادی بولان کے علاقے ڈھاڈر میں سیلابی ریلے این 65 قومی شاہراہ پر قائم عارضی پل کو بہا لے گیا، جس کی بحالی میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر بولانا سید سمیع اللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سبی سے کوئٹہ زمینی سفر سے اجتناب کریں۔
دوسری جانب صوبے کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں کے پیش نظر ڈی سی آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔