- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا
اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف پولیس کو تادیبی کارروائی سے روک دیا جبکہ درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے مقدمات کے اندراج کی صورت میں ایف آئی آر کی نقول رپورٹ کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا جبکہ علی امین گنڈا پور کیخلاف جاری انکوائریز کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔
عدالت نے 31 مارچ تک تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی دور کر دیے۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق علی امین گنڈا پور کو متعدد جعلی مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے اور ایف آئی آر کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 مارچ تک ملتوی کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔