- قطری وزیر اعظم اور امیر طالبان کے خفیہ مذاکرات
- انٹر کی داخلہ پالیسی تبدیل، داخلے میرٹ کے بجائے ضلعی بنیادوں پر ہوں گے
- پاکستان جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے مقابلہ ہوگا
- کراچی: 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹرسائیکل لینے کیلیے مقدمہ درج کرانا ہوگا
- دراز قد کیلئے سرجری کرانے کے رجحان میں اضافہ
- حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان
- ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹِپ نے خاتون کو اسپتال پہنچا دیا
- جن ججز کیخلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں وہ میرٹ پر فیصلہ نہیں کرتے، پاکستان بار کونسل
- پیپلزپارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے، گیلانی
- جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے 60 سے زائد اراکین اور رہنماؤں کے رابطے
- کچھ لوگوں کی انا اور ضد ملک سے بڑی ہوگئی ہے، چوہدری شجاعت
- واٹس ایپ اسٹیٹس پر اب وائس نوٹ بھی شیئر کیے جاسکیں گے!
- جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
- ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار
- اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی
- افغانستان میں جنگی جرائم؛ آسٹریلوی فوجیوں کے شراب پینے پر پابندی عائد
- صحت کارڈ کا اجرا: بلوچستان کے شہریوں کو دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ہوگی
- پہاڑی سے پنیر کی لڑھکتی گیند پکڑنے کے مقابلے کا دوبارہ انعقاد
- عمران خان کو فوجی قوانین کے تحت سزا دے کر مثال بنانا چاہیے، سردار تنویرالیاس
- جنگ کا امکان؟ چین اور امریکا کے لڑاکا طیارے آمنے سامنے
جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس؛ شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع کرادیا

(فوٹو فائل)
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کے معاملے میں شکایت کنندہ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے تفصیلی بیان حلفی جمع کرادیا۔
میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جانب سے بیان حلفی کے ساتھ ریفرنس کے دستاویزی ثبوت بذریعہ متفرق درخواست دوبارہ جمع کرادیے گئے ہیں۔ شکایت کنندہ کے مطابق تمام دستاویزی ثبوت ریفرنس کے ساتھ منسلک تھے لیکن اب دوبارہ جمع کروائے جا رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع
درخواست کے ساتھ جسٹس نقوی، ان کے بیٹوں کے نام، مشکوک انداز میں خریدی گئی جائیدادوں کی دستاویزات کے علاوہ جسٹس نقوی کی بیٹی نقش فاطمہ کو برطانوی بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گئے پاؤنڈز کی رسید بھی منسلک ہے۔
دستاویزات کے مطابق جسٹس نقوی نے 2021 میں گلبرگ لاہور میں 2کنال4مرلے کا پلاٹ4 کروڑ 44 لاکھ میں خریدا۔ یہ پلاٹ7کروڑ20لاکھ کا ڈکلیئر کیا۔ یہ پلاٹ2022 میں13کروڑ کا اپنے مبینہ فرنٹ مین محمد صفدر کو فروخت کر کے 4کروڑ96لاکھ کا ڈکلیئر کیا۔جسٹس مظاہر نقوی نے سینٹ جونز پارک کینٹ میں 65 کروڑ مارکیٹ ویلیو والا 4کنال کا پلاٹ10 کروڑ 70 لاکھ میں خریدا۔
فرنٹ مین صفدر نے جج کے بیٹوں مصطفی نقوی، مرتضی نقوی کو ایک ایک کنال کے 2 پلاٹ کیپٹل اسمارٹ سٹی میں دلوائے۔ ایک بیٹے مصطفی نقوی کوکیپٹل اسمارٹ سٹی میں 1کنال کا پلاٹ صرف5 لاکھ 40 ہزار میں دلوایا گیا۔ مصطفی نقوی کو کیپٹل اسمارٹ سٹی انتظامیہ نے ساڑھے 16 مرلے پلاٹ میں 46لاکھ60ہزار رعایت دی۔ جج کےدونوں بیٹے مصطفی نقوی اور مرتضی نقوی لاہور اسمارٹ سٹی میں دسمبر 2021 میں چار چار مرلے کے 2 کمرشل پلاٹوں کے مالک بنے۔
دستاویزات کے مطابق جج کے دونوں بیٹوں نےکمرشل پلاٹوں کی صرف 9 لاکھ روپے فی پلاٹ رقم کاغذوں میں جمع کروائی ہے۔ دونوں کمرشل پلاٹس کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 3 کروڑ ہے۔ زاہد رفیق اور صفدر نامی شخص نے جج اور ان کی فیملی کے لیے سہولت کاری اور فرنٹ مین کا کردار ادا کیا۔ زاہد رفیق نامی پراپرٹی ڈیلر نے جج کی بیٹی کے برطانوی اکاؤنٹ میں10ہزار پاؤنڈ بھجوائے۔
جج کی بیٹی نقش فاطمہ نقوی کو برطانوی بینک اکاؤنٹ میں 5 ہزار پاؤنڈ کی رسید پر31جنوری2023 کی تاریخ درج ہے۔ جج کی بیٹی کے برطانوی بینک اکاؤنٹ میں5 ہزار پاؤنڈ ابوظبی سے بھجوائے گئے۔
شکایت کنندہ میاں داؤد کو جسٹس نقوی کے بیٹوں کی طرف سے بھجوایا گیا لیگل نوٹس بھی متفرق درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، جس میں جج کے بیٹوں نے چند برسوں میں1000کے قریب مقدمات کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ شکایت کنندہ میاں داؤد کی طرف سے لیگل نوٹس کے جواب کی کاپی بھی متفرق درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔