- اسپین کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ؛ قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ
- آڈیو لیکس کمیشن اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کے لیے مقرر
- کراچی؛ بڑے بھائی کو قتل اور چھوٹے کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق
- ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
- خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد
- سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 40 سے زائد کارکنان کو رہا کرنیکا حکم
- محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا شہری کی تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم کو ادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
بھارت میں جیولری کی دکان میں فلمی انداز میں چوری

بھارت میں چوروں جیولری کی دکان لوٹنے کے لیے نالے سے 10 فٹ سرنگ بنائی؛ فوٹو: فائل
میرٹھ: بھارت میں چالاک چور نالے سے 10 فٹ لمبی سرنگ کھود کر جیولری کی دکان میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے کے زیورات چرا کر لے گئے۔
چوری کی یہ انوکھی واردات بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ہوئی۔ جیولری شو روم کا مالک کاروبار شروع کرنے پہنچا تو دکان کھولتے ہی عجیب منظر دیکھ کر حواس کھو بیٹھا۔
دکان کے اندر ایک گڑھا کھلا ہوا تھا اور شوروم سے لاکھوں مالیت کے زیوارات غائب تھے۔ یہ گڑھا دراصل 10 فٹ لمبی سرنگ کا آخری سرا تھا جسے چوروں نے دکان میں داخل ہونے کے لیے نالے سے بنایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے اس ڈکیتی کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی اور مکمل ریکی کے بعد اسے انجام دیا۔ نالے کی کمزور دیواروں کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سرنگ بنائی گئی۔
زیر زمین نالے سے ہوتے ہوئے سرنگ کو عین دکان کے بیچ کھولا گیا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چوروں نے مکمل پیمائش کی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ 2014 میں بھارت میں اسی طرح ایک سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا گیا تھا اور چور لاکرز میں رکھی نقدی اور زیورات لے اُڑے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔