جو کہتا تھا قانون سب کیلیے برابر ہے وہ آج قانون کا سب سے بڑا مفرورہے، مریم نواز

ویب ڈیسک  بدھ 29 مارچ 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

قصور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ںام لیے بغیرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہتا تھا قانون سب کے لیے برابر ہے وہ آج قانون کا سب سے بڑا مفرور ہے۔ 

قصور میں عوامی جلسہ  سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے کہا کہ پیش ہو لیکن وہ ٹانگ پر پلستر چڑھا کر بیٹھا ہے، چھتوں کے پلستر بھی کھل جاتے ہیں لیکن اس کی ٹانگ کا پلستر نہیں کھل رہا۔

مریم نواز نے کہا کہ کبھی کہتا ہے بیمار ہوں کبھی کہتا ہے بزرگ ہوں، زمان پارک سے پولیس والوں پر پٹرول بم پھینکے گئے، بڑا معصوم سا منھ بنا کر کہتا ہے کہ میری بیوی زمان پارک میں اکیلی تھی، اگر تمہاری بیوی اکیلی تو زمان پارک میں پٹرول بم تمہارے جن پھینک رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔