- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والا نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- شہری پوسٹ آفسز پر نادرا سہولیات سے لاعلم نکلے
- کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی
- کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیق
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ترجیح ہے، فواد حسن فواد
- ریونیو جنریشن اسٹرٹیجی اور ایف بی آر کی تنظیم نو کا فیصلہ
- سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلیے مقرر
لکی مروت؛ تھانہ صدر پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

ڈی ایس پی لکی اقبال مومند، وقار، علی مرجان اور کرامت اللہ شہید ہوگئے، پولیس ذرائع۔ فوٹو: ایکسپریس
لکی مروت: تھانہ صدر اور ایک پولیس وین پر دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لکی مروت کے تھانہ صدر اور ایک پولیس وین پر دہشتگردوں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار فاروق شاہ، امانت اللہ، اصغر علی، گل تیاز اور عارف حملے میں زخمی ہوئے۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لکی اقبال مومند معہ پولیس نفری کے تھانہ صدر کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں پیروالا موڑ کے قریب ڈی ایس پی کی بکتربند گاڑی کو دہشتگردوں نے بارودی مواد سے اڑایا، بارودی مواد چھوٹے پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا، پل تباہ ہونے سے تھانہ صدر کا شہر سے زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا۔
دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی لکی اقبال مومند، وقار، علی مرجان اور کرامت اللہ چاروں موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ بکتربند کا ڈارئیور سردار علی زخمی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر 6 زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کیلیے لکی سٹی اسپتال روانہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ لکی مروت میں عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دل دکھی اور رنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ اللہ تعالی شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔