- کراچی؛ بڑے بھائی کو قتل اور چھوٹے کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق
- ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
- خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد
- سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 40 سے زائد کارکنان کو رہا کرنیکا حکم
- محمد عامر نے بابراعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا شہری کی تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم کو ادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیلیے درست راستہ اختیار کریں، چیف جسٹس
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں کئی من منشیات برآمد

(فوٹو فائل)
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران کئی من منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 90 کلو چرس ، 33 کلو 600 گرام افیون اور 12 کلو ہیروئن برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جدہ جانے والے سرگودھا کے رہائشی ملزم سے 508 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔ برآمدشدہ ہیروئن کو لیپ ٹاپ کی اسکرین کے اندر چھپایا گیا تھا۔
اُدھر فیصل آباد ساہیانوالا انٹر چینج ٹول پلازہ کے قریب کار سے 32 کلو 400 گرام افیون اور 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے خیبر کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔علاوہ ازیں لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ نجی کوریئر آفس میں انگلینڈ کے لیے بک کیے گئے پارسل سے 280 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، جسے مختلف اقسام کی پلاسٹک شیٹس اور پیکٹوں میں چھپایا گیا تھا۔
کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 2 مختلف کاروائیوں میں دبئی جانے والے ملزم سے 1.224 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی، جسے بڑی مہارت کے ساتھ بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ کارروائی میں سوات کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری کارروائی میں شارجہ جانے والے ملزم سے 128 گرام نشہ آور گولیوں کا پاؤڈر اور 620 گرام مشکوک مواد برآمد کرکے رحیم یار خان کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے مین سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 50 کلو 400 گرام چرس برآمد کرکے کوئٹہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی ہی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع بس اسٹاپ میں راولپنڈی سے آئے ہوئے پارسل سے 4 کلو 160 گرام آئس برآمد کرلی گئی، جسے سیٹ کور میں جذب کیا گیا تھا۔ کارروائی میں کراچی کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ دونوں ملزمان اے این ایف کو پہلے سے درج مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔
اے این ایف نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔