- ترک قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے مغرب نہیں، صدر طیب اردوان
- ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مانگ لیے
- پلیئرز امیج رائٹس، فیکا نے معاوضہ مانگ لیا
- عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف
- ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
- چین نے امریکا کی وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست مسترد کردی
- ڈکیتی میں مزاحمت پر احتساب بیورو کے حاضر سروس جج قتل
- دوران پرواز بچے کی پیدائش؛ قطر کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- نیشنل گیمز؛ آرمی نے باقی ٹیموں کو کوسوں پیچھے چھوڑ دیا
- گھر میں لگائے گئے پودے سرطان کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
- کوئی یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کو اکیلا لے کرچلوں گا تو یہ بھول ہے، شاہد آفریدی
- فرنچائز اور انٹرنیشنل کرکٹ ایک ساتھ چلنے کو تیار
- درجنوں مگر مچھوں نے تالاب کے مالک کو ہلاک کر ڈالا
- بحرالکاہل کی عمیق گہرائیوں سے 5000 سے زائد آبی حیات دریافت
- کچی آبادیاں، تجاوزات آپریشن اور متاثرین
- اسٹیٹ بینک نے نظامِ ادائیگی کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیا
- واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کا بوئنگ 777 ملائیشیا میں روک لیا گیا
- فوج کا حکمرانی میں دخل نہ رہے یہ سوچنا حماقت ہے، عمران خان
- کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ شریک
- چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے
الیکشن کمیشن کا نااہلی کا اختیار خلافِ آئین قرار دینے کیلیے درخواست دائر

(فوٹو فائل)
لاہور: الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 137 (4) کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دینے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن ایکٹ کو خلافِ آئین قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، تاہم جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست چیف جسٹس کو بھجوا تے ہوئے اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ درخواست کو سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم کے پاس لگایا جائے۔ پہلے بھی اس کیس پر فاضل جج نے سماعت کی تھی۔مناسب ہے اس درخواست پر بھی وہی جج سماعت کریں۔
شہری منیر احمد کی جانب سے درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت میں دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک انتظامی ادارہ ہے ، جس کا کام ملک میں عام انتخابات کرانا اور حلقہ بندیاں کرانا ہے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔نہ ہی اس ادارے کو براہ راست کسی کو نا اہل قرار دینے کا قانونی اختیار ہے ۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نا اہل قرار دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے۔اب الیکشن کمیشن عمران خان کو پارٹی صدارت سے نا اہل کرنا چاہ رہا ہے۔
وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن137(4) کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو عمران خان کو پارٹی صدارت سے ممکنہ نااہلی سے روکے ۔
دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف ایک دوسری درخواست بھی دائر کی گئی، جسے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دیا۔
عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کا معاملہ فاضل جج کے پاس زیر سماعت ہے۔ اس درخواست کو بھی اسی بینچ کے روپرو سماعت کے لیے پیش کیا جائے جو اس نوعیت کے معاملے پر سماعت کر رہا ہے۔
شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں رکن اسمبلی کے گوشواروں میں بے ضابطگی پر نا اہلی کی سزا کے سیکشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کسی رکن اسمبلی کو خود سے نا اہل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔