فیفا نے انڈونیشیا سے انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 30 مارچ 2023
میگا ایونٹ رواں برس 20مئی سے 11 جون تک شیڈول تھا۔ فوٹو: فائل

میگا ایونٹ رواں برس 20مئی سے 11 جون تک شیڈول تھا۔ فوٹو: فائل

زیورخ: فیفا نے انڈونیشیا سے انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی۔

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن نے انڈونیشیا سے انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی، میگا ایونٹ رواں برس 20مئی سے 11 جون تک شیڈول تھا، انڈونیشیا کی فٹبال فیڈریشن نے بالی صوبے کی جانب سے اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار پر ڈرا منسوخ کردیے تھے۔

فیفا نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں انڈونیشیا سے ایونٹ کی میزبانی واپس لی جارہی ہے، نئے میزبان ملک کا فیصلہ جتنی جلد ممکن ہوا کردیا جائے گا تاہم ایونٹ کی تاریخیں برقرار رہیں گی، انڈونیشیا پر پابندی کا فیصلہ بھی بعدازاں کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔