- فالج جیسے حادثے کے بعد روزمرہ معمولات میں چند ضروری تبدیلیاں
- پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
- سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی
- چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکانات تباہ؛ 14 افراد ہلاک
- یاسمین راشد کی بریت کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، آئی جی پنجاب
- لیاری ایکسپریس وے پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے
- آسٹریلیا خالصتان ریفرنڈم؛31 ہزارسکھوں کا بھارت سےعلیحدگی کے حق میں ووٹ
- پاکستان اور افغانستان خوراک کی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں، رپورٹ
- پاکستان میں پہلی بار سراغ رساں کتوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد اڈاپٹ کیا جائیگا
بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 33سال مکمل

فوٹو فائل
اشفاق مجید وانی سے لے کر برہان وانی تک تحریکِ آزادی کی تاریخ خون سے لکھی جا رہی ہے، بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 33سال مکمل ہوگئے۔
اشفاق مجید وانی 5 ستمبر 1966 کو سرائے بالا سرینگر میں پیدا ہوئے جو فٹبال، ٹیبل ٹینس اور میراتھون کے بہترین کھلاڑی تھے۔ 1985 میں بین الریاستی میراتھون ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سال 1984 میں معروف کشمیری رہنما مقبول بٹ کی شہادت سے بے حد متاثر ہوئے۔ 23 مارچ 1987 کو مسلم یونائیٹڈ فرنٹ کو انتخابات سے دور رکھنے کے لیے بھارتی فوج نے اشفاق مجید وانی اور سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے جواب میں اشفاق مجید وانی نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کی اور تحریکِ آزادی کے سرگرم رکن بن گئے۔ اشفاق وانی کی 3سالہ جدوجہد نے وادی کشمیر میں تحریکِ آزادی کی نئی روح پھونک دی اور اشفاق وانی کی قیادت میں ہزاروں نوجوان بھارت کے غاصبانہ اقدام کے خلاف تحریکِ آزادیٔ کشمیر میں شامل ہوئے۔
بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق 10 ہزار سے زائد کشمیری نوجوان اشفاق مجید وانی سے متاثر ہو کر تحریک آزادی کشمیر میں شامل ہوئے، 30 مارچ 1990 کو 23 سال کی عمر میں بھارتی فوج کے ساتھ مقابلے کے دوران سری نگر کے علاقے حَوّل میں جامِ شہادت نوش کیا۔
اشفاق مجید وانی نے 1990 میں رمضان المبارک کے تیسرے روزے میں جامِ شہادت نوش کیا۔ اُن کی ڈائری کے مطابق ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں شہادت اُن کی دلی خواہش تھی، اشفاق مجید وانی کی شہادت پر وادی بھر میں پر تشدد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔