- قطری وزیر اعظم اور امیر طالبان کے خفیہ مذاکرات
- انٹر کی داخلہ پالیسی تبدیل، داخلے میرٹ کے بجائے ضلعی بنیادوں پر ہوں گے
- پاکستان جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے مقابلہ ہوگا
- کراچی: 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹرسائیکل لینے کیلیے مقدمہ درج کرانا ہوگا
- دراز قد کیلئے سرجری کرانے کے رجحان میں اضافہ
- حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان
- ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹِپ نے خاتون کو اسپتال پہنچا دیا
- جن ججز کیخلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں وہ میرٹ پر فیصلہ نہیں کرتے، پاکستان بار کونسل
- پیپلزپارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے، گیلانی
- جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے 60 سے زائد اراکین اور رہنماؤں کے رابطے
- کچھ لوگوں کی انا اور ضد ملک سے بڑی ہوگئی ہے، چوہدری شجاعت
- واٹس ایپ اسٹیٹس پر اب وائس نوٹ بھی شیئر کیے جاسکیں گے!
- جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
- ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار
- اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی
- افغانستان میں جنگی جرائم؛ آسٹریلوی فوجیوں کے شراب پینے پر پابندی عائد
- صحت کارڈ کا اجرا: بلوچستان کے شہریوں کو دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ہوگی
- پہاڑی سے پنیر کی لڑھکتی گیند پکڑنے کے مقابلے کا دوبارہ انعقاد
- عمران خان کو فوجی قوانین کے تحت سزا دے کر مثال بنانا چاہیے، سردار تنویرالیاس
- جنگ کا امکان؟ چین اور امریکا کے لڑاکا طیارے آمنے سامنے
عمران خان کی تمام مقدمات کے اخراج کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

(فوٹو فائل)
لاہور: عمران خان کی جانب سے ان کے خلاف تمام مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹیشن کے حتمی فیصلے تک عمران خان کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی جائے۔درخواست آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر کی گئی ہے، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر بھی بطور درخواست دہندہ چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میں وفاقِ پاکستان، الیکشن کمیشن، وزیراعظم، وزیرِداخلہ اور نگراں وزیراعلیٰ و آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن پنجاب، نیب، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک منظم طریقے سے انتخابی عمل میں شرکت سے روکنے کے لیے عمران خان کے خلاف انتقامی اقدامات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کو لاحق خطرات کے باوجود چیئرمین عمران خان کو خطرات کا شکار کرنے کا معاملہ بھی عدالتِ عالیہ کے سامنے رکھا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی درخواست کی صورت میں عدالت کے سامنے رکھی ہیں۔ تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کیخلاف بدترین غیرقانونی کریک ڈاؤن کیخلاف بھی عدالت سے رجوع کرچکے ہیں۔ ایک جامع درخواست کے ذریعے تمام پہلو معزز عدالت کے سامنے رکھے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف جعلی مقدمات کی بھرمار بنیادی آئینی حقوق سے یکسر متصادم، انہیں کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔
اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن کا بھی کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں کے تدارک اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت معزز عدالت دے سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔