زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 30 مارچ 2023
کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 57 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک، فوٹو؛ فائل

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 57 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک، فوٹو؛ فائل

  کراچی:   زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گذشتہ ہفتے 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے  زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ہفتے 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اب  4 ارب 24 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 57 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مرکزی بینک  کاکہنا ہے کہ  24 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح  پر تھی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔