ریاست اور ادارے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز

ویب ڈیسک  جمعرات 30 مارچ 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک، ریاست اور ادارے عمران خان جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ بات یہ کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے۔ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔

مریم نواز نے کہا کہ اب چُپ کر کے بیٹھ جاؤ!

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’پارلیمنٹ نىئ قانون سازی مکمل کر چکی، ‏عدالت نئے قانون کیمطابق چلنے کی پابند ہے، ‏موجو دہ بحران کا حل فُل کورٹ سماعت کے سوا کچھ نہیں، معاملہ وہیں سے شروع ھوگا جہاں سے بگاڑا گیا‘۔


انہوں نے لکھا کہ ’‏محترم چیف جسٹس ادارے کی حُرمت اوراتھارٹی کی حفاظت کیلئے اپنی رائے پر نظر ثانی کریں اور فل کورٹ تشکیل دیں، قانون سازی کے بعد من مرضی کے من پسند فیصلوں کا دورگزرگیا، ‏سپریم کورٹ آف پاکستان تمام فاضل ججز کا مجموعہ ہے جہاں فرد واحد کا فیصلہ نہیں چل سکتا، ‏PB/KPKالیکشن ایشو پرکئی بنچ بنے، ٹوٹے، ‏ایک وقت میں عدالت عظمیٰ کے 2 فیصلے آچُکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔